Bharat Express

قومی

پارلیمنٹ مارچ پر نکلے کسانوں کا احتجاج ختم ہوگیا ہے۔ کسان نوئیڈا ایکسپریس وے سے ہٹ رہے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ایک ہائی پاورکمیٹی بنائی جائے گی، جو ہماری پریشانیوں کو حل کرے گی۔

وزیراعلی کیجریوال نے کہا، "حال ہی میں انہوں نے (بی جے پی) نے ہمیں روکنے کے لئے اتنے سارے کیس دائر کیے ہیں جیسے میں پورے ملک کا سب سے بڑا دہشت گرد ہوں۔

یکم فروری کو عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا تھا کہ ملک کے لوگ مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ پی ایم مودی کی قیادت میں ملک مسلسل ترقی کر رہا ہے۔

جینت چودھری کے تازہ رخ کے بعد حالات میں کانگریس نے اپنی طرف سے 20 سیٹ کا مطالبہ کردیا ہے۔ ایسے میں اب تک کانگریس پردباؤ بنا رہی سماجوادی پارٹی کو اپنے رخ میں نرمی پڑسکتی ہے۔

آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ مولانا بدرالدین اجمل نے کہا کہ انڈیا الائنس سے متعلق لوگوں کو بڑی امیدیں تھیں، لیکن اب یہ ٹوٹنے کی دہلیز پرپہنچ گیا ہے۔

ان دنوں کرناٹک، کیرالہ اور بنگال کی حکومتیں مرکزی حکومت کے ٹیکس کی تقسیم کو لے کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ کرناٹک حکومت کے مطابق 15ویں مالیاتی کمیشن کی رپورٹ کے نفاذ کے بعد بھی مرکز کی طرف سے کرناٹک کو دیا جانے والا حصہ کم ہو گیا ہے۔

اکھلیش نے کہا، ''بی جے پی جانتی ہے کہ کب کس پارٹی کو توڑنا ہے اور کب کس لیڈر کو پارٹی میں شامل کرنا ہے۔ ای ڈی کس لیڈر کے گھر پر کب چھاپہ مارے گی؟

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپ کے مسائل نوئیڈا اورگریٹرنوئیڈا سے متعلق ہیں، اس لئے دہلی نہ جائیں۔ بات چیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اگراس معاملے پر اتفاق نہیں ہوا تو وہ بیریکیڈ سے آگے بڑھیں گے اوردہلی کی طرف مارچ کریں گے۔

سروے میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو لوک سبھا انتخابات میں 366 سیٹیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ تو یوپی میں بھی بی جے پی اپنے دعوے کے قریب نظر آرہی ہے۔

فرخ آباد کے رشید آباد واقع سینکڑوں سال پرانے رشید میاں کے مقبرے کو شیو مندر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ عدالت کے حکم پر اس مقبرے کا سروے کیا گیا ہے۔