Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ نے سیمانچل میں غیر قانونی تعمیرات پر کیا بڑا اعلان
ہدایت کے مطابق ہر ضلع کی رپورٹ تقریباً 400 الفاظ پر مشتمل ہوگی اور اس میں دو تصاویر شامل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پہلی تصویر غیر قانونی تعمیرات کی ہوگی جبکہ دوسری تصویر سرحد سے منسلک کسی اہم مقام کی ہوگی۔
Uttarakhand Public School Affiliation Cancelled: نوئیڈا: اتراکھنڈ پبلک اسکول کی منظوری منسوخ، زمین واپس لینے کی تیاری شروع، 1100 طلبہ کے مستقبل پر سوالیہ نشان
اتر پردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا کے سیکٹر 56 میں واقع اتراکھنڈ پبلک اسکول ایک بار پھر شدید تنازعہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اسکول کی تعلیمی منظوری منسوخ ہونے کے بعد اب نوئیڈا اتھارٹی نے ادارے کو الاٹ کی گئی زمین واپس لینے کی تیاری بھی شروع کر دی ہے، جس کے باعث تقریباً 1100 طلبہ اور ان کے والدین شدید تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
Chandrashekhar Azad Balidan Diwas tribute: چندرشیکھر آزاد کے یوم شہادت پر وزیر داخلہ امت شاہ کا خراج عقیدت، عظیم قربانیوں کو کیا خراج تحسین
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مزید کہا کہ چندرشیکھر آزاد کی قربانیوں کو یاد کرتے ہی آج بھی ہر بھارتی کا دل قومی جذبے سے سرشار ہو جاتا ہے۔ امت شاہ نے انہیں ایک عظیم، ناقابلِ شکست اور بہادر انقلابی قرار دیتے ہوئے ان کی برسی پر احترام کے ساتھ سلام پیش کیا۔
Delhi Liquor Policy Case: دہلی شراب پالیسی کیس: عدالت سے بری ہونے کے بعد اروند کیجریوال جذباتی، میڈیا کے سامنے روپڑے
رونے کے دوران کیجریوال نے کہا کہ ’’کیجریوال بدعنوان نہیں ہے‘‘ اور عدالت نے ثابت کر دیا کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے تھے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے لیے آئین کے ساتھ اس طرح کا کھیل نہ کھیلا جائے۔
Delhi Liquor Policy Case: دہلی شراب پالیسی معاملہ: بری ہونے کے بعد منیش سسودیا کا پہلا ردعمل، کہا — آج سچ کی جیت ہوئی
پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اس قانونی اور سیاسی جدوجہد کے دوران کروڑوں بھارتی شہریوں نے ان کا ساتھ دیا، جس پر وہ دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ بیان کے مطابق عام آدمی پارٹی ملک کی خدمت کے لیے ایمانداری کے ساتھ جدوجہد کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گی۔
Arvind Kejriwal-Manish Sisodia Cleared In Liquor Policy Case: دہلی شراب پالیسی کیس میں اروند کیجریوال اور منیش سسودیا بری، عدالت نے کہا—’کوئی سازش نہیں ہوئی تھی‘
دہلی کی مبینہ ایکسائز (شراب) پالیسی گھوٹالہ کیس میں بڑا عدالتی فیصلہ سامنے آیا ہے، جس میں دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو بڑی راحت مل گئی ہے۔ کورٹ نے دونوں لیڈروں کو تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے واضح کیا کہ مقدمے میں کسی مجرمانہ سازش کے ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔
PMModi pays tribute to Chandrashekhar Azad: چندرشیکھر آزاد کے یوم شہادت پر پی ایم نریندر مودی کا خراج عقیدت، ناانصافی کے خلاف ثابت قدمی کو حقیقی بہادری قرار
وزیرِ اعظم نے ایک سنسکرت سبھا شیتم کوبھی شیئر کیا، جس میں شجاعت اور بہادری کی عظمت بیان کی گئی ہے۔ اس قول کے مطابق تینوں جہانوں میں بہادری سے بڑھ کر کوئی صفت نہیں اور یہی قوت پوری کائنات کے تحفظ اور بقا کی بنیاد سمجھی جاتی ہے۔
Today Weather: دہلی سمیت شمالی ہند میں گرمی کی شدت میں اضافہ، یوپی، مدھیہ پردیش اور بہار میں پارہ 30 ڈگری کے پار، پہاڑی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم نے اچانک کروٹ بدل لی ہے اور ہولی سے قبل ہی شمالی ہندوستان شدید گرمی کی لپیٹ میں آتا دکھائی دے رہا ہے۔ قومی دارالحکومت نئی دہلی اور این سی آر کے علاقوں میں فروری کے آخری ہفتے میں ہی درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا ہے، جس کے باعث لوگوں کو اپریل جیسی گرمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Budget 2026-27 Webinar: وزیراعظم مودی آج بجٹ ویبینار کا کریں گے افتتاح، ترقی اور معاشی اصلاحات پر ہوگی اہم گفتگو
وزیر اعظم مودی جمعہ کی صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مرکزی بجٹ کے بعد منعقد ہونے والے ایک اہم ویبینار کا افتتاح اور خطاب کریں گے۔ ”وکست بھارت کے لیے ٹیکنالوجی، اصلاحات اور مالیات“ کے عنوان سے منعقد ہونے والا یہ پروگرام بجٹ 2026-27 کے نفاذ سے متعلق قومی سطح پر مشاورتی سلسلے کی پہلی کڑی قرار دیا جا رہا ہے، جس میں اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری اور مالی استحکام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Mumbai Airport Namaz Ban: ممبئی ایئرپورٹ پر نماز کی اجازت نہیں، حکومت نے سکیورٹی خدشات بیان کرتے ہوئے پیش کی یہ متبادل تجویز
مہاراشٹر حکومت نے ممبئی ایئرپورٹ کے احاطے میں ٹیکسی اور کیب ڈرائیوروں کو نماز ادا کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ حکومت اور متعلقہ اداروں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ایئرپورٹ انتہائی حساس سکیورٹی زون ہونے کے باعث وہاں اجتماعی مذہبی سرگرمیوں کی اجازت دینا ممکن نہیں۔





