Bharat Express

قومی

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے کہا گیا تھا کہ وہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنی جگہوں پر کمیونٹی کچن چلانے کی ہدایت کرے۔ عرضی گزار نے مطالبہ کیا تھا کہ عدالت مرکزی حکومت کو اس سلسلے میں قومی پالیسی بنانے کی ہدایت کرے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر سے مقبولیت کے معاملے میں دنیا کے سبھی لیڈران کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پربرقرار ہیں۔

اسٹیڈیم میں موجود کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم نے کہا کہ ہندوستان کے ڈیری سیکٹر کی ایک بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہاں خواتین سب کچھ کرتی ہیں۔ وہ ہماری بیٹیاں اور بہنیں ہیں۔ ڈیری سیکٹر میں کام کرنے والے 70 فیصد لوگ ہماری بہنیں اور بیٹیاں ہیں۔

عام آدمی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے دہلی میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کے لیے تین سیٹوں کی پیشکش کی ہے۔ عام آدمی پارٹی خود 7 میں سے چار سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ حالانکہ فی الحال کانگریس اس پیشکش پر کچھ کہنے سے گریز کر رہی ہے۔

ستیہ پال ملک کے اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ میں گزشتہ 3-4 دنوں سے بیمار ہوں اور اسپتال میں داخل ہوں۔ اس کے باوجود میرے گھر پر ڈکٹیٹر سرکاری اداروں کے ذریعے چھاپے مار رہے ہیں۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا ساتواں سمن ملا ہے۔ انہیں پوچھ گچھ کے لئے پیر کے روز(26 فروری) بلایا گیا ہے۔

جموں وکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک حکومت کے ناقد رہے ہیں۔ وہ کسانوں اور خواتین پہلوانوں کے احتجاج کے موضوع پر حکومت کی تنقید کرچکے ہیں۔

کرناٹک بی جے پی کے صدر وجیندر یدورپا نے کہا کہ کانگریس حکومت ہندو مخالف پالیسیاں اپنا کر اپنے خالی خزانے کو بھرنا چاہتی ہے۔ دراصل، اس بل کے تحت، حکومت کو ان مندروں سے 10 فیصد ٹیکس لینے کا حق ہوگا جن کی آمدنی 1 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

ایکس نے کسانوں کے احتجاج سے متعلق اکاؤنٹس اور پوسٹس کو معطل کرنے کے بھارتی حکومت کے احکامات کو قبول کیا، لیکن یہ قدم اٹھانے سے اختلاف بھی کیا۔

کسان کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر قانونی ضمانت سمیت دیگر کئی مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ کسانوں نے دہلی چلو مارچ کی کال دی ہے لیکن پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے کسانوں کو پنجاب-ہریانہ سرحد پر روک دیا ہے۔