Bharat Express

Satyapal Malik CBI Raid: جموں وکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے گھر سی بی آئی کا چھاپہ، سماجوادی پارٹی سے لے کر بی جے پی تک میں رہے، پی ایم مودی پر لگاچکے ہیں بڑا الزام

جموں وکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک حکومت کے ناقد رہے ہیں۔ وہ کسانوں اور خواتین پہلوانوں کے احتجاج کے موضوع پر حکومت کی تنقید کرچکے ہیں۔

جموں وکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک (تصویر: ٹوئٹر)

 ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجسنی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جمعرات (22 فروری) کو 30 سے زیادہ ٹھکانوں پرریڈ کی ہے، جن میں جموں وکشمیرکے سابق گورنرستیہ پال کا گھرمیں شامل ہے۔ نیوزایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سی بی آئی کی یہ چھاپہ ماری مرکزکے زیرانتظام جموں وکشمیرمیں کرو ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹ کنٹریکٹ سے متعلق مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں کی جا رہی ہے۔

حالانکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے، جب سی بی آئی نے کرو ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹ معاملے میں ستیہ پال ملک کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ہے۔ گزشتہ سال مئی میں بھی سی بی آئی نے اسی ماہ میں 12 مقامات پر چھاپہ ماری کی تھی، جس میں سے ایک لوکیشن ستیہ پال ملک کے سابق معاون کی تھی۔ جانچ ایجنسی نے سونک بالی کے یہاں چھاپہ ماری کی تھی، جو ستیہ پال ملک کا میڈیا ایڈوائزرتھا۔ وہیں ابھی یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ جن 30 مقامات پر چھاپہ ماری چل رہی ہے، وہ کن ریاستوں میں ہیں۔

ستیہ پال ملک کا ایسا رہا ہے سیاسی سفر

اترپردیش کے باغپت کے رہنے والے ستیہ ملک میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں۔ ان کے سیاسی کیریئر کی شروعات 1974 میں باغپت سے رکن اسمبلی کے طور پر ہوئی تھی۔ 1980 میں وہ لوک دل سے رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) رہے ہیں۔ پھریوپی کے علی گڑھ سے رکن پارلیمنٹ بنے۔ سال 1996 میں سماجوادی پارٹی کا ٹکٹ ملا، مگراسی سیٹ پر ہارکا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت ایکسپریس۔

    Tags:

Also Read