وزیر اعظم مودی مقبولیت کے معاملے میں پوری دنیا میں ٹاپ پر ہیں۔
World Leader Approval Rating: وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر سے مقبولیت کے معاملے میں دنیا کے سبھی لیڈران کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر بنے ہوئے ہیں۔ ورلڈ لیڈر اپروول ریٹنگ میں وزیراعظم مودی کو عالمی لیڈران کی مقبولیت کے معاملے میں 77 پوائنٹ ملے ہیں۔ وزیراعظم مودی 77 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔
مقبولیت کے معاملے میں نمبر-1 ہیں پی ایم مودی
اس سے پہلے ورلڈ لیڈراپروول ریٹنگ میں وزیراعظم مودی 76 فیصد پوائنٹس ملے تھے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ وزیراعظم مودی کی مقبولیت صرف ملک ہی نہیں، بلکہ پوری دنیا میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
جوبائیڈن 9ویں مقام پر
مارننگ کنسلٹ کی طرف سے جاری کئے گئے سروے رپورٹ کے مطابق، 37 فیصدی کے ساتھ امریکی صدرجو امریکی صدرجو بائیڈن 9ویں مقام پرہیں۔ وہیں میکسیکو کے صدراینڈریس مینوئل لوپیزدوسرے مقام پرہیں۔ حالانکہ فیصد کے معاملے میں لوپیز پی ایم مودی سے کافی پیچھے ہیں۔
How jeaulous are Western leaders?
With an Incredible 77% approval rate for prime minister Modi, may be it is time for Western media to give India an Modiji some positive coverage? pic.twitter.com/GG9FrHotgs
— Erik Solheim (@ErikSolheim) February 22, 2024
77 فیصدی لوگ قیادت سے خوش
ورلڈ لیڈراپروول ریٹنگ کے سروے میں 77 فیصدی لوگوں نے وزیراعظم مودی پسندیدہ لیڈربتایا ہے۔ وہیں 17 فیصدی لوگوں کی پسند دوسرے لیڈرہیں۔ 5 فیصد لوگوں نے کچھ بھی ردعمل نہیں دیا ہے۔ ورلڈ لیڈراپروول ریٹنگ کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم نریندر مودی 77 فیصد، اینڈریس مینوئل لوپیز 64 فیصد، ایلین برسیٹ 57 فیصد، ڈونالڈ ٹسک 50 فیصد، لوئزاناسیولولا 47 فیصد، اینتھنی البانیز45 فیصد، جیورجیو میلونی 44 فیصد، پیڈرو سانچیز 38 فیصد، جوبائیڈن 37 فیصد، جسٹن ٹروڈو 35 فیصڈ، الف کرسٹرسن 33 فیصد، رشی سنک 27 فیصد، ایمینوئل میکرون 24 فیصد، یوک سوک یول 20 فیصد، اولاف اسکولز 20 فیصد کے ساتھ بالترتیب سرفہرست ہیں۔
سال 2023 کے سروے میں بھی ٹاپ پر تھے پی ایم مودی
واضح رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ سال 2023 میں دسمبرکے مہینے میں جاری کی گئی سروے رپورٹ میں بھی وزیراعظم مودی ٹاپ پرتھے۔ اس وقت گلوبل لیڈر اپروول ریٹنگ ٹریکرنے بتایا تھا کہ ہندوستان میں 76 فیصد لوگوں کی پہلی پسند وزیراعظم مودی ہیں۔ ان لوگوں نے وزیراعظم مودی کی قیادت اور کاموں کی تعریف کی تھی۔ حالانکہ 18 فیصد لوگوں نے اس کے برعکس اپنی رائے رکھی تھی۔ وہیں 6 فیصد لوگوں نے کوئی بھی ردعمل دینے سے انکار کردیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس