Bharat Express

قومی

سی آرپی ایف کے کل 58 کمانڈوزملیکارجن کھڑگے کو 24 گھنٹے سیکورٹی فراہم کریں گے۔ کانگریس صدرکو ملک بھرمیں زیڈ پلس زمرہ کی سیکورٹی دی جائے گی۔

سی ایم یوگی کم از کم ایک بار ہر ضلع کا دورہ کرتے ہیں، کبھی کبھی دو بار بھی۔ یوگی آدتیہ ناتھ واحد وزیر اعلیٰ ہیں جو سال کے 52 ہفتوں اور کم از کم ایک بار 75 اضلاع کا دورہ کرتے ہیں۔ وہ ہر ضلع میں گھومتے رہتے ہیں اور کام کرتے رہتے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گجرات کا دورہ کیا۔ یہاں انہوں نے پہلے احمد آباد اور پھر مہیسانہ میں کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ مہیسانہ کے مندر میں شیولنگ کا بھی پران پرتشٹھا کیا۔

دہلی حج کمیٹی حج پر جانے والے لوگوں کو طرح طرح کی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ درخواست بھرنے سے لے کر دستاویزات، ویکسینیشن اور طبی سہولیات تک کمیٹی یقینی بناتی ہے۔

مرکزی حکومت کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی درخواست پر ٹوئٹر (ایکس) کے ذریعے منجمد کیے گئے ایکس اکاؤنٹس کسانوں کی تحریک جاری رہنے تک بند رہیں گے۔ ان سے متعلق احکامات 14 اور 19 فروری کو جاری کیے گئے تھے۔

پلوی پٹیل کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ’انڈیا’ کا حصہ تھے، اس لیے ایس پی اور کانگریس کے درمیان اتحاد ہی اسے برتری دے گا۔

ترنمول کانگریس کی سابق رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کی سمن سے متعلق جانکاری لیک ہونے کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس پر عدالت نے آج سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔

مالیاتی جرائم کی تحقیقاتی ایجنسی نے تھنک اینڈ لرن پرائیویٹ لمیٹڈ (بائیجو کے پیچھے موجود ادارہ) پر ہندوستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے اور سرکاری خزانے کو تقریباً 9,362 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدراورسابق رکن پارلیمنٹ مولانا محمود مدنی سے ایس ٹی ایف پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لکھنؤ میں ایس ٹی ایف نے ان سے 6 گھنٹے سے پوچھ گچھ کی ہے۔

ہیرانندانی گروپ ہندوستان کے سب سے بڑے ریئل اسٹیٹ بزنس گروپ میں سے ایک ہے۔ اس گروپ کا قیام سریندر ہیرا نندانی اور نرنجن ہیرانندانی نے 1978 میں کی تھی۔ اس کا ہیڈ کوارٹرممبئی میں واقع ہے۔ اس گروپ کی ملک کے کئی بڑے شہروں میں ریئل اسٹیٹ اسکیمیں ہیں۔