ہیرانندانی گروپ کے ٹھکانوں پر ای ڈی نے چھاپہ ماری کی۔
ED raids Hiranandani Group: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو ہیرانندانی گروپ کے ممبئی واقع دفاتراوردیگرٹھکانوں پرچھاپہ مارا۔ جانکاری کے مطابق، ای ڈی نے یہ کارروائی فیما ضوابط کی خلاف ورزی کے معاملے میں کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ گروپ ہندوستان کے سب سے بڑے ریئل اسٹیٹ بزنس گروپ میں سے ایک ہے۔ اس گروپ کا قیام سریندر ہیرا نندانی اور نرنجن ہیرانندانی نے 1978 میں کی تھی۔ اس کا ہیڈ کوارٹرممبئی میں واقع ہے۔ اس گروپ کی ملک کے کئی بڑے شہروں میں ریئل اسٹیٹ اسکیمیں ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ایم سی کی سابق رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کے پیسے لے کرسوال پوچھنے (کیش فارکوئشچن) معاملے میں یہ گروپ بھی سرخیوں میں رہا تھا۔ اس معاملے کا انکشاف بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے لوک سبھا اسپیکراوم برلا کو خط لکھ کرکیا تھا۔ مہوا موئترا پرالزام ہے کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کے لئے ان سے پیسے اورمہنگے تحائف لئے تھے۔ ان پرنرنجن ہیرا نندانی کے بیٹے درشن ہیرا نندانی پرپیسے لے کرسوال پوچھنے کا الزام تھا۔ واضح رہے کہ درشن ہیرا نندانی یوٹا ڈیٹا سروسیز، ایچ-اینرجی ٹارک سیمی کنڈکٹر کے چیئرمین اور نڈرگروپ کے سی ای او بھی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔