Bharat Express DD Free Dish

ED Raid

بینک کھاتوں، جی ایس ٹی ریٹرنز اور تجارتی ریکارڈ کی جانچ سے ای ڈی نے انکشاف کیا کہ اس منظم ریکیٹ نے 1,500 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ غیر قانونی آمدنی حاصل کی۔ آسام، میزورم، مغربی بنگال اور اتر پردیش میں 20 مقامات پر چھاپے ماری کی گئی جس میں 1.30 کروڑ روپے نقد، اہم دستاویزات ضبط اور 33 بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں۔

سی جی پی ایس سی (چھتیس گڑھ پبلک سروس کمیشن) بھرتی گھوٹالے کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھلائی میں سابق سیکریٹری جے کے دھرو اور رائے پور میں سابق امتحان کنٹرولر آرتی واسنک کے رہائش گاہوں پر علی الصبح چھاپے مارے۔

کولکاتا کے بالی گنج علاقے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ ماری سے ہلچل مچ گئی۔ جانیے کون ہے بِسو جیت پوڈار عرف ’سونا پپّو‘، جس پر فلیٹ کے نام پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد ہیں۔

ای ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق شواہد اکٹھا کرنے اور مالی لین دین کا پتہ لگانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ اس دوران دستاویزات، ڈیجیٹل آلات اور دیگر مواد کی جانچ بھی کی جائے گی تاکہ کال سینٹرز کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور دھوکہ دہی سے متعلق معاملات کا پتا چل سکے۔

چالیس ہزار کروڑ روپے کے مبینہ بینک فراڈ اور منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار ریلائنس کمیونیکیشن کے سابق صدر پُنیت گرگ کو راؤز ایونیو کورٹ نے 9 دن کی ای ڈی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ تفتیشی ایجنسی بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں اور رقم کی خردبرد کی جانچ کر رہی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے دور حکومت میں دہلی کی اینٹی کرپشن برانچ نے اس وقت کے وزیر سوربھ بھردواج اور ستیندر جین کے خلاف محکمہ صحت سے متعلق پروجیکٹ میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کیس درج کیا تھا۔ اس کیس کو بعد میں ای ڈی نے اپنے قبضے میں لے کر اس سال جولائی کے مہینے میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

دہلی کے بجواسن علاقے سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ای ڈی کے اہلکاروں پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ سائبر کرائم سے جڑے معاملے کی جانچ کے لیے ای ڈی کی ٹیم یہاں پہنچی تھی۔ اس حملے کی اطلاع دہلی پولیس کو دی گئی ہے۔

لکھنؤ میں واقع سہارا گروپ کے دفتر میں چھاپے کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے سہارا گروپ کے عہدیداروں سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔ اس کے علاوہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے دہلی اور کولکاتہ میں بھی چھاپے مارے ہیں۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے 2 اگست کو دعویٰ کیا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ان پر چھاپہ مارنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی کے کچھ لوگوں نے انہیں داخلی طور پر چھاپے کی منصوبہ بندی کے بارے میں مطلع کیا ہے، اور وہ ان کا انتظار کر رہے ہیں۔

ای ڈی کی ٹیم نے دہلی، گروگرام، مہندر گڑھ، بہادر گڑھ اور جمشید پور میں 15 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ چھاپے مہندر گڑھ کے ایم ایل اے راودان سنگھ اور ان کے خاندان اور بینک گھوٹالے میں دیگر کے خلاف مارے جا رہے ہیں۔