ED Raid: ای ڈی نے لالو کے قریبی سبھاش یادو کو کیا گرفتار، ریت کے غیر قانونی کاروبار کے ملزم، چھاپے میں 2 کروڑ کی نقدی برآمد
آر جے ڈی نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں جھارکھنڈ کے چترا سے ریت کے کاروباری سبھاش یادو کو ٹکٹ دیا تھا۔ جس میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ 2019 کے انتخابات سے ٹھیک پہلے، انکم ٹیکس کی ٹیم نے دہلی، دھنباد اور پٹنہ میں سبھاش یادو کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے۔
ED raids Hiranandani Group: ہیرا نندانی گروپ کے ٹھکانوں پر ای ڈی کی ریڈ، ممبئی-تھانے سمیت یہاں یہاں چھاپہ ماری کرنے پہنچی ٹیمیں، جانئے پورا معاملہ
ہیرانندانی گروپ ہندوستان کے سب سے بڑے ریئل اسٹیٹ بزنس گروپ میں سے ایک ہے۔ اس گروپ کا قیام سریندر ہیرا نندانی اور نرنجن ہیرانندانی نے 1978 میں کی تھی۔ اس کا ہیڈ کوارٹرممبئی میں واقع ہے۔ اس گروپ کی ملک کے کئی بڑے شہروں میں ریئل اسٹیٹ اسکیمیں ہیں۔
Jharkhand Politics: جھارکھنڈ اسمبلی میں آج ‘طاقت کا امتحان’، وزیراعلی چمپائی سورین ثابت کریں گے اکثریت؟
حکومت کی سیکورٹی کے لیے حکمراں ایم ایل اے کو حیدرآباد بھیجا گیا تھا۔ وزیر مملکت عالمگیر عالم نے آج شام حیدرآباد سے واپسی پر اخباری نمائندوں سے کہا، "ہمارے ایم ایل اے متحد ہیں... ہمیں 48 سے 50 ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہے۔"
Hemant Soren: ہیمنت سورین کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سماعت آج
سورین کو بدھ کی رات وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ای ڈی نے ہیمنت سورین کو بدھ کے روز مبینہ زمین دھوکہ دہی کیس سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں سات گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔
Hemant Soren: کہاں ہیں ہیمنت سورین؟ دہلی کی رہائش گاہ پر ED نے ڈالا ڈیرا، BMW بھی کی ضبط
جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے ای ڈی کی کارروائی کو ہیمنت سورین کو بدنام کرنے کی منصوبہ بند سازش قرار دیا۔ دوسری جانب بی جے پی نے کہا کہ سی ایم سورین گرفتاری کے خوف سے 18 گھنٹے سے مفرور ہیں۔
Rajasthan: سابق وزیر مہیش جوشی کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ، جل جیون مشن گھوٹالہ میں افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف بھی بڑی کاروائی
Rajasthan: ای ڈی راجستھان کے سابق وزیر سے منسلک تقریباً نصف درجن مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم منگل کی صبح بانسواڑہ علاقے میں سابق وزیر مہیش جوشی کے گھر پہنچی اور چھاپہ مارنا شروع کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ای ڈی کی یہ کارروائی مرکزی حکومت کی جل جیون …
ED Raids in West Bengal: ممتا حکومت کے 2 وزراء کے گھر پر ED کا چھاپہ، ٹیم پر حملے کے بعد حرکت میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ
حال ہی میں پی ڈی ایس گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی کی ٹیم ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں شیخ کے گھر پر چھاپہ مارنے شمالی پرگنہ 24 کے سندیشکھلی پہنچی تھی۔ پھر تقریباً ایک ہزار لوگوں نے حملہ کیا۔
Attack on ED Team: ای ڈی افسران پر حملہ کیس میں اب تک تین ایف آئی آر، گری راج سنگھ نے کہا – بنگال میں کم جونگ ان کی حکومت
شمالی 24 پرگنہ ضلع کے سندیش کھلی میں کل ای ڈی افسران پر حملے کی پہلی ایف آئی آر ٹی ایم سی لیڈر شیخ شاہجہان کے نگراں نے نجات پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ای ڈی کے اہلکار بغیر کسی سرچ وارنٹ یا نوٹس کے دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے۔
West Bengal Ration Scam: بنگال میں راشن گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی کی بڑی کارروائی، سابق چیئرمین شنکر آدھیا گرفتار
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی طرف سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ای ڈی کے اہلکار مبینہ طور پر شنکر آدھیا کو گاڑی میں لے جا رہے ہیں۔ گرفتاری کے وقت موقع پر ایک بڑی بھیڑ بھی دیکھی گئی۔
Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal: کیجریوال کے گھر کی طرف جانے والےراستے بند، کیجریوال کو کیا جاسکتا ہے گرفتار
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے عملے کو بھی اندر جانے سے روک دیا گیا ہے۔