Bharat Express

قومی

لوک سبھا الیکشن کے لئے سماجوادی پارٹی نے اترپردیش کی 31 سیٹوں پراپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ وہیں اب شام میں کانگریس-سماجوادی پارٹی کے درمیان الائنس کا باضابطہ اعلان کیا جاسکتا ہے۔

بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ یا تو اسے بہتر کرنا چاہیے، ورنہ ہم دہلی بھی آسکتے ہیں۔ انہوں نے ہریانہ کی شمبھو سرحد کا موازنہ پاکستان کی سرحد سے کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایماندار لوگوں کے خلاف کارروائی کی بات کرنا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ان افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی بات کرتے ہیں جو غلط کام نہیں کرتے۔

اسد الدین اویسی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے بارے میں کہا کہ میں پچھلے 30 سال سے کہہ رہا ہوں کہ اے آئی ایم آئی ایم کی مخالفت کرنے والی یہ تمام پارٹیاں چھوٹی بی جے پی ہیں

لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے یوپی میں کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے درمیان سیٹ شیئرنگ فائنل ہوگئی ہے اور دونوں پارٹیاں الائنس میں ہی الیکشن لڑیں گی۔

کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے درمیان الائنس ٹوٹ جانے کے بعد سیٹ شیئرنگ پر بات تمام رکاوٹوں کو پار کرتے ہوئے فائنل ہوگئی ہے۔ اس الائنس کا اعلان خود اکھلیش یادو نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ الائنس ہوگا۔

بلامقابلہ جیتنے والے 41 امیدواروں میں سے 20 بی جے پی کے ہیں۔ وہیں کانگریس نے 6، BJD 2، RJD 2، TMC 4، YSR کانگریس نے 3، JDU، شیوسینا، NCP، BRS نے راجیہ سبھا میں ایک ایک سیٹ جیتی ہے۔

یوپی میں بی ایس پی کے اراکین پارلیمنٹ پر سماجوادی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس کی نظر ہے۔ ابھی تک سماجوادی پارٹی نے 31 سیٹوں پر امیدوار طے کردیا ہے، جس میں غازی پور سے افضال انصاری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

کسانوں کی تحریک کی وجہ سے گروگرام-دہلی سرحد پر بھی جام دیکھا جا رہا ہے۔ کسانوں کے دہلی مارچ کو لے کر پولیس چوکس ہے۔ دہلی پولیس کی چیکنگ کی وجہ سے سرحد پر جام ہے۔ معلومات کے مطابق اب رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔

حکومت نے گفتگو کے دوران کسانوں سے کہا کہ اگر پنجاب میں کسانوں کو پہلے ہی مفت بجلی مل رہی ہے تو 2013 کے الیکٹرسٹی ترمیمی ایکٹ میں کیا مسئلہ ہے۔ پھر بھی اگر کسان اس میں تبدیلی چاہتے ہیں تو اس کے لیے بھی کچھ وقت دینا پڑے گا۔