Rajiv Shukla At Bharat Express Conclave: ”پانچویں بار عالمی چیمپئن“ راجیو شکلا نے بھارت ایکسپریس کانکلیو میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی گنوائیں تاریخی کامیابیاں
دارالحکومت دہلی میں منعقد اس خصوصی کانکلیو کی تھیم ”وکست بھارت 2047: نئے بھارت کی بات“ رکھی گئی تھی۔ اس پروگرام میں سیاست، فلمی دنیا، کاروبار اور روحانیت کے شعبوں سے وابستہ کئی معروف شخصیات نے شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اسی دوران راجیو شکلا نے ہندوستانی کرکٹ کی حالیہ کامیابیوں اور بی سی سی آئی کی پالیسیوں پر تفصیل سے گفتگو کی۔
Viksit Bharat 2047: ’’بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی سے ہی بھارت 2047 تک ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے‘‘ بھارت ایکسپریس کے میگا کانکلیو میں نتن گڈکری کا خطاب
مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ماحول دوست ایندھن اور نئی ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہی ہے۔ ان کے مطابق بایو فیول، الیکٹرک گاڑیاں اور متبادل توانائی کے ذرائع مستقبل میں آلودگی کم کرنے اور درآمدی ایندھن پر انحصار گھٹانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
BharatExpressMegaConclave2026: اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے اپوزیشن کیوں بھاگ رہی ہے؟ ارجن رام میگھوال نے بھارت ایکسپریس کانکلیو کے منچ سےکیا سوال
ارجن رام میگھوال نے کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے دور حکومت میں آئین کا استعمال اقتدار بچانے کے لیے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران اُس وقت کی حکومت نے اپنے سیاسی مفادات کے تحفظ کے لیے آئین میں کئی تبدیلیاں کیں۔
BharatExpressMegaConclave2026: ججوں کی تقرری سے دہلی ایکسائز پالیسی تک، بھارت ایکسپریس میگا کانکلیو میں قانون وزیر ارجن رام میگھوال کی بے باک رائے
گفتگو کے دوران اپیندر رائے نے ہائی کورٹ کے ججوں کی ریکارڈ تقرری کے حوالے سے سوال اٹھایا۔ اس کے جواب میں ارجن رام میگھوال نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری کے عمل میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ججوں کی تقرری کولیجیم سسٹم کے تحت کی جاتی ہے۔
BharatExpressMegaConclave2026: “مودی جی کی قیادت ہی وکست بھارت کی بنیاد” — سی آر پاٹل نے بھارت ایکسپریس کانکلیو میں ان مضوعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی
سی آر پاٹل نے کہا کہ “نل سے جل” اسکیم سے تقریباً 9 کروڑ خواتین کو روزانہ پانی لانے کی مشقت سے نجات ملی ہے۔ پہلے انہیں دور دراز جانا پڑتا تھا اور اکثر آلودہ پانی پینا پڑتا تھا جس سے بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق گندے پانی کے باعث ملک میں تقریباً 8.4 لاکھ کروڑ روپے تک طبی اخراجات ہوتے تھے۔ اب خواتین کا وقت بچ رہا ہے اور وہ بچوں کی تعلیم اور دیگر معاشی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دے سکتی ہیں۔
Vision of Develop India: ’وکست بھارت 2047‘ کے وژن پر بھارت ایکسپریس کے پلیٹ فارم سے منسکھ منڈاویا کا اظہار خیال
مرکزی وزیر نے کہا کہ بھارت جلد ہی دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن سکتا ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم مودی نے صرف نعرہ نہیں دیا بلکہ اس کے لیے واضح روڈ میپ بھی پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی بھی ترقی یافتہ بھارت کی بات کرتے تھے، لیکن وہ اس کے لیے واضح حکمت عملی پیش نہیں کر سکے۔
BharatExpressMegaConclave2026: “مودی جی کا ہاتھ مضبوط کرنا ہے میرا مشن” — بھارت ایکسپریس کانکلیو میں رام داس اَٹھاولے نے کھل کر کیا اظہار
اَٹھاولے نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا ایجنڈا ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتیں صرف ہنگامہ آرائی میں مصروف رہتی ہیں۔ ان کے مطابق حکومت کا مقصد ملک کی ترقی اور عوام کی بھلائی کے لیے کام کرنا ہے۔
Tribute to Khamenei: ’’کشمیری عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘ پی ڈی پی مفتی کا ایرانی سفارت خانے میں خامنہ ای کو خراج عقیدت
دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے بھی ایرانی سفارت خانے جا کر تعزیتی رجسٹر پر دستخط کیے اور خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایرانی قیادت سے ملاقات کر کے تعزیت پیش کی اور بھارت کے امن کے موقف کو دہرایا۔ نقوی نے کہا: ’’ہم ایران کے سپریم لیڈر حضرت علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔ بھارت، جو بدھ کی سرزمین ہے، ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے۔‘‘
Bharat Express Conclave: “جو خود کو جھونک دے گا وہی کامیاب ہوگا” — روی کشن نے بھارت ایکسپریس کے میگا کانکلیو میںجدوجہد اور کامیابی کا بتایا راز
روی کشن نے بتایا کہ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں اب تک تقریباً 750 فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل انتظار اور مسلسل محنت کے بعد آج ان کی فلم “لاپتا لیڈیز” آسکر کے اسٹیج تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ان کے مطابق اس کامیابی کے پیچھے 37 سال کی جدوجہد اور صبر شامل ہے۔
Delhi Excise Policy Case: کیجریوال اور سسودیا کی مشکلات میں اضافہ، سی بی آئی کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ کا بڑا قدم
ہائی کورٹ نے یہ بھی حکم دیا کہ جب تک اس معاملے پر ہائی کورٹ کا حتمی فیصلہ نہیں آ جاتا، تب تک ٹرائل کورٹ میں اس کیس سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے کی سماعت نہیں ہوگی۔ عدالت نے تمام ملزمان سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 16 مارچ مقرر کی ہے۔





