Acharya Vivek Muni On Bharat Express Conclave: امریکہ، اسرائیل اور ایران … جل رہی ہےدنیا !آچاریہ وویک منی کا پیغام: بھگوان مہاویر کی اہنسا اور معافی ہی عالمی امن کا راستہ
آچاریہ وویک منی نے مزید کہا کہ آج کے دور میں فرد، خاندان، سماج، ملک اور عالمی سطح پر ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرنا انتہائی ضروری ہے۔ جین فلسفے کے مطابق ہمیں دوسروں کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہیے جو ہم اپنے لیے پسند کرتے ہیں۔ تشدد، نفرت اور ناانصافی سے دور رہنا ہی صحیح راستہ ہے۔
Bharat Express Conclave: ’’ای ڈی اور سی بی آئی کو کیس میں کوئی ثبوت نہیں ملا‘‘ بھارت ایکسپریس کانکلیو میں سنجے سنگھ کا دعویٰ
سنجے سنگھ نے کہا کہ جمہوریت مکالمے سے چلتی ہے، مگر کچھ ریاستوں میں لاٹھی تنتر نافذ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسلمانوں سے لے کر مذہبی رہنماؤں تک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ریزرویشن اور سرکاری تقرریوں میں بھی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔
UP Board Exam 2026: طلباء کے لیے بڑی خوشخبری: یوپی بورڈ نے کاپیوں کے جانچنے کا بدل دیا نظام، جانئے کیسے ملے گا فائدہ؟
اتر پردیش مدھیامک شکشا پریشد (یوپی ایم ایس پی) کی جانب سے سال 2026 کے بورڈ امتحانات میں شامل ہونے والے لاکھوں طلباء کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ بورڈ نے امتحانی کاپیوں کی جانچ کے طریقہ کار میں دو اہم اور انقلابی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن سے طلبہ کو نمایاں فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔
Bharat Express Mega Conclave 2026: گجیندر سنگھ شیخاوت نے سنایا قصہ، بتایا بھارت کا پلان ، سشروت سنہتا کا علم وہ بھی فرینچ میں، فرانسیسی صدر میکرون بہت خوش ہوئے
مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کے مطابق اس منظر کو دیکھ کر فرانسیسی صدر میکرون خاصے حیران اور متاثر ہوئے۔ انہوں نے بھارت کی اس تکنیکی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قدیم علم کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا تک پہنچانے کی یہ ایک بے مثال مثال ہے۔
Cheetah Jwala Birth Five Cubs: کونو نیشنل پارک سے خوشخبری — جوالا تیسری بار بنی ماں، 5 بچے پیدا، جانیے کتنی ہو ئی ملک میں چیتوں کی تعداد
کونو نیشنل پارک میں مادہ چیتاجوالا نے 5 بچوں کو جنم دیا ہے۔ اس کے بعد بھارت میں چیتوں کی کل تعداد بڑھ کر 53 ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ موہن یادو اور مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے اس خوشخبری پر مبارکباد پیش کی۔
Parliament Budget Session 2026: پارلیمنٹ بجٹ سیشن کا آغاز ہنگامہ آرائی سے، مغربی ایشیاکی جنگ اور اپوزیشن کا ہنگامہ، مخالفت پر بھڑکے کرن ریجیجو، جے پی نڈا نے لگایا بڑا الزام
پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز پیر 9 مارچ کو شدید ہنگامہ آرائی کے درمیان ہوا جب اپوزیشن جماعتوں نے مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ اور جنگی صورتحال کو لے کر حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ اجلاس کے پہلے ہی دن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی متاثر ہوئی۔
Gajendra Singh Shekhawat In Bharat Express Mega Conclave 2026: مرکزی گجیندر سنگھ شیخاوت نے بتایا پی ایم مودی کا میگا پلان، 50 لاکھ مخطوطات کو ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کیا جائے گا
وزیر شیخاوت نے وضاحت کی کہ ملک بھر میں خانقاہوں، مندروں اور یونیورسٹیوں میں لاکھوں قدیم نسخے موجود ہیں۔ علم فلکیات سے لے کر زراعت اور صحت تک کے اہم موضوعات پر درختوں کی چھال، بھوج پترا اور ہاتھ سے بنے ریشم کے کاغذ پر لکھا گیا ہے۔
PM Modi’s Grand Vision: خالی ہونے کے بعد کیا ہوگا نارتھ اور ساؤتھ بلاک؟ وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے بتایا وزیراعظم کا ’گرینڈ ویژن‘
میگا کانکلیو کے اس اہم سیشن سے یہ واضح پیغام سامنے آیا کہ ’’وکست بھارت‘‘ کا مطلب صرف نئی عمارتوں کی تعمیر نہیں بلکہ ملک کے تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنا اور اسے نئے مفید انداز میں پیش کرنا بھی ہے۔ سینٹرل وسٹا کے تحت بننے والا یہ نیا میوزیم مستقبل میں ملک اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کے لیے بھارتی تہذیب اور تاریخ کو سمجھنے کا ایک بڑا مرکز بننے کی توقع ہے۔
Income Tax Raid Restaurant Chains: ستر ہزار کروڑ روپے کی مبینہ ٹیکس چوری: ملک بھر میں ریسٹورنٹ چینز پر محکمۂ انکم ٹیکس کے چھاپے، جانئے کس طرح دھوکہ دہی کا ہوا پردہ فاش؟
ملک بھر میں ٹیکس چوری کے ایک مبینہ بڑے معاملے کے انکشاف کے بعد محکمۂ انکم ٹیکس نے متعدد ریسٹورنٹ چینز کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں تقریباً 70 ہزار کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے بعد مختلف شہروں میں بیک وقت چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس کارروائی کے بعد ریسٹورنٹ صنعت میں ہلچل مچ گئی ہے اور کئی کاروباری حلقے تشویش میں مبتلا ہیں۔
Middle East Crisis: مغربی ایشیا بحران: راجیہ سبھا میں ایس جے شنکر کا نے کہا— ’بھارتیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح‘
راجیہ سبھا میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے مغربی ایشیا میں بڑھتے ہوئے بحران پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہریوں کی حفاظت بھارت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک تقریباً 67,000 بھارتی شہری محفوظ طریقے سے وطن واپس آ چکے ہیں اور حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ تمام بھارتی شہری بلاخطر واپس لائے جائیں۔





