Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان الائنس فائنل، اکھلیش یادو کے اعلان سے یوپی سے انڈیا الائنس کے لئے آئی بڑی خوشخبری

کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے درمیان الائنس ٹوٹ جانے کے بعد سیٹ شیئرنگ پر بات تمام رکاوٹوں کو پار کرتے ہوئے فائنل ہوگئی ہے۔ اس الائنس کا اعلان خود اکھلیش یادو نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ الائنس ہوگا۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو۔ (فائل فوٹو)

SP-Congress Alliance Lok Sabha Election 2024: اترپردیش میں لوک سبھا الیکشن کے لئے انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوزیو الائنس (انڈیا الائنس) کے تحت ساتھ الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہے سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان آخر کار بات چیت بن گئی ہے۔ الیکشن سے پہلے سیٹ شیئرنگ پر بات تمام رکاوٹوں کو پار کرتے ہوئے فائنل ہوگئی ہے۔ اس الائنس کا اعلان  خود اکھلیش یادو نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ الائنس ہوگا۔

سماجوادی پارٹی اورکانگریس کی آج شام 5 بجے مشترکہ پریس کانفرنس ہوسکتی ہے۔ اس میں الائنس کا اعلان ہوجائے گا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ الائنس ہوگا۔ جلد ہی تمام چیزیں صاف ہوجائیں گی۔ باقی چیزیں توپرانی ہوگئی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کی کوشش رہے گی کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جوڑا جائے۔ وقت آنے پرلوگوں کو ذمہ داری دی جائے گی۔ لکھنؤ میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کانگریس کے ریاستی انچارج اویناش پانڈے، ریاستی صدر اجے رائے اور سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل اور راجندر چودھری موجود رہیں گے۔

سماجوادی پارٹی نے مان لی کانگریس کی بات

کانگریس اعلیٰ کمان نے اکھلیش یادو کی دی ہوئی سیٹوں پرآخر میں صرف تبدیلیاں کرنے کی بات کہی ہے۔ پہلا ہاتھرس سماجوادی پارٹی کو واپس دے کر سیتا پور دی جائے۔ سماجوادی پارٹی نے کانگریس کے اس مطالبہ کو تسلیم کرلیا ہے۔ وہیں دوسرا یہ کہ بلند شہر یا متھرا میں سے ایک سیٹ سماجوادی پارٹی واپس لے لے اور کانگریس کو شراوستی دے دیں۔ اس پر سماجوادی پارٹی نے غورکرنے کی بات کہی ہے۔ کانگریس اعلیٰ کمان اب مطمئن ہے۔ کبھی بھی معاہدے کا اعلان ہوسکتا ہے۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان کافی دنوں سے اس سے متعلق جدوجہد چل رہی تھی۔ آخر کار دونوں کے درمیان یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔

سماجوادی پارٹی نے کیا 31 امیدواروں کا اعلان

قابل ذکر ہے کہ یوپی میں کل 80 سیٹیں ہیں۔ دونوں ہی پارٹیوں کے درمیان تین سیٹوں پردعویداری سے متعلق معاملہ پھنس گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، سماجوادی پارٹی نے اب کانگریس کو 19 سیٹیں دینے کے لئے راضی ہوگئی ہے۔سماجوادی پارٹی نے ابھی تک 31 سیٹوں پرامیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے سنبھل، بدایوں، فیروزآباد، مین پوری، ایٹہ، کھیری، دھورہرا، اناؤ، لکھنؤ، فرخ آباد، اکبرپور، باندہ، فیض آباد، امبیڈکرنگر، بستی، گورکھپور، کیرانہ، بریلی، حمیرپور، وارانسی، مظفرنگر، آنولہ، شاہجہاں پور، ہردوئی، مصریخ، موہن لال گنج، گونڈہ، غازی پور اورچندولی سیٹ پرامیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ اس کے علاوہ ساجوادی پارٹی نے امروہہ سے محبوب علی اور رام اوتارسینی، قنوج اوراعظم گڑھ سے دھرمیندر یادو اور باغپت سے منوج چودھری کو انچارج بنایا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔