Bharat Express DD Free Dish

قومی

راگھو چڈھا نے الزام لگایا کہ اب ان کی اپنی پارٹی ہی انہیں ان مدعے کو اٹھانے سے روک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ عام آدمی کے نام پر سیاست کرنے والی پارٹی کیوں عوام کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

سینئر صحافی اور ایڈووکیٹ ڈاکٹر ایم۔ اطہرالدین منّے بھارتی کو آل انڈیا بار ایسوسی ایشن کا میڈیا ایڈوائزر متفقہ طور پر مقرر کیا  گیاہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سینئر ایڈووکیٹ ڈاکٹر آدیش اگروالا  نے ان کی تقریری پر کہا کہ منّے بھارتی تقریباً 30 برسوں سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ملک کے سرکردہ صنعت کار اور گوتم اڈانی، چیئرمین اڈانی گروپ نے یوگی آدتیہ ناتھ کے ترقی یافتہ اتر پردیش کے روڈ میپ کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ خیالات ایسے ہوتے ہیں جو پورے ملک کی سمت بدل دیتے ہیں اور اتر پردیش کے لیے پیش کیا گیا یہ وژن بھی اسی نوعیت کا ہے۔

سرمایہ کاروں کے لیے راحت کی بات یہ ہے کہ بازار اب پیر 6 اپریل سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے اور تمام ٹریڈنگ سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ 4 اور 5 اپریل کو ہفتہ اور اتوار ہونے کی وجہ سے ہفتہ وار چھٹی رہے گی۔

ہفتہ کے روز وزیر اعظم چنئی میں تقریباً 100 پارٹی عہدیداران، نچلی سطح کے کارکنان اور اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقات کریں گے۔  یہ بند کمرے میں ہونے والی میٹنگ بوتھ سطح پر تنظیم کو مضبوط بنانے اور 23 اپریل کو تمل ناڈو میں ہونے والی ووٹنگ سے قبل انتخابی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانے پر مرکوز ہوگی۔

ڈاکٹر دنیش شرما نے مزید کہا کہ ہندو سماج کی شرح پیدائش 1.9 فیصد سے کم ہو گئی ہے، جو آبادی کے استحکام کے معیار 2.1 فیصد سے بھی کم ہے۔ شرح پیدائش میں کمی کے باعث ملک میں بزرگ افراد کے تناسب میں اضافے کا خدشہ ہے، جو مستقبل میں ایک بڑی سماجی و اقتصادی چیلنج بن سکتا ہے۔

اسدالدین اویسی نے آسام کے وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ ریاست میں نفرت کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سیاست نہ صرف سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتی ہے بلکہ ریاست کی ترقی میں بھی رکاوٹ بنتی ہے۔ 

2018 کے احتجاج کے دوران درج مقدمات کو ختم کرنے اور متاثرہ نوجوانوں کو راحت دینے کی اپیل۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان تمام مقدمات کو یا تو ختم کیا جائے یا واپس لیا جائے تاکہ ان نوجوانوں کو طویل قانونی کارروائیوں کے بوجھ سے نجات مل سکے اور وہ اپنی زندگی کو بہتر طریقے سے آگے بڑھا سکیں۔

ماہرین کے مطابق، موجودہ عالمی حالات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ اس تناظر میں یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی سمت دینے اور مستقبل کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اس بیان کے بعد مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں میں ایل پی جی کی دستیابی کو لے کر سیاسی بحث مزید تیز ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کے لیے یہ ایک مشکل صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے، کیونکہ ایک طرف وہ حکومت پر تنقید کر رہی ہے اور دوسری طرف اس کے سینئر رہنما اس دعوے کی تردید کر رہے ہیں۔