Bharat Express DD Free Dish

قومی

’’میرا بوتھ سب سے مضبوط‘‘ پروگرام میں وزیراعظم مودی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط جمہوری عمل کے لیے بوتھ سطح پر سرگرمی نہایت اہم ہوتی ہے، اور کارکنان کی محنت ہی پارٹی کی کامیابی کی بنیاد بنتی ہے۔

آسام کی تمام 126 نشستوں پر ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں 9 اپریل کو ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی۔ آسام میں اس بار حکمراں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

نئی ڈیجیٹل سہولت سے صارفین کو فوری رہنمائی، سادہ نیویگیشن اور ہمہ وقت مدد فراہم کرنے کا دعویٰ۔ نئی ویب سائٹ کی سب سے نمایاں خصوصیت اے آئی اسسٹنٹ ’کر ساتھی‘ ہے، جو ٹیکس دہندگان کے لیے ایک ڈیجیٹل رہنما کا کردار ادا کرے گا۔

نئے ڈپٹی لیڈر اشوک کمار مِتل نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں تبدیلی ایک مسلسل عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے این ڈی گپتا ڈپٹی لیڈر تھے، اس کے بعد راگھو چڈھا نے یہ ذمہ داری سنبھالی اور اب انہیں یہ موقع دیا گیا ہے۔

مغربی بنگال میں 294 رکنی اسمبلی کے انتخابات دو مرحلوں میں 23 اور 29 اپریل کو ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی۔ ریاست میں حکمراں ترنمول کانگریس، بی جے پی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

آنند شرما نے کہا کہ دنیا شاید تاریخ کے سب سے بڑے توانائی بحرانوں میں سے ایک کی طرف بڑھ رہی ہے اور یہ وقت عالمی سفارتکاری کے امتحان کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلیجی ممالک کے ساتھ طویل مدتی تعلقات ہیں،

رسم رونمائی تقریب میں سابق گورنرکلراج مشرا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ شالنی سنگھ کے والد اورسابق رایم پی برج بھوشن سنگھ، پدم شری سنیل جوگی اور معروف شاعر ڈاکٹرہری اوم پوارموجود رہے۔ تمام مہمانوں نے شالنی سنگھ کی کتاب اورشاعری کی ستائش کی۔

پرینکا گاندھی نے کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین کی قیادت والی بائیں بازو کی حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت بی جے پی کے ساتھ خفیہ ہم آہنگی رکھتی ہے اور عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

امت شاہ نے اپنی تقریر میں ممتا بنرجی اور ان کی جماعت ترنمول کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں بدعنوانی، بے روزگاری، خواتین کی سلامتی کے مسائل اور غیر قانونی دراندازی جیسے مسائل بڑھ گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے جین برادری کو بھگوان مہاویر جینتی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھگوان مہاویر کی تعلیمات آج کے دور میں پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جین مذہب کے اصول جیسے اہنسا، سچائی اور تپسیا معاشرے میں بھائی چارے اور اخلاقی اقدار کو مضبوط کرتے ہیں۔