PM Modi Reveals Roadmap for Women’s Reservation: ناری شکتی وندن ایکٹ: بیٹیوں کے ہاتھ میں ہوگی ملک کی کمان، نریندر مودی نے بتایا خواتین ریزرویشن کا روڈ میپ
وزیر اعظم مودی نے خواتین ریزرویشن قانون پر بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ناری شکتی وندن ایکٹ بھارت میں خواتین کی قیادت کو مضبوط کرے گا۔ حکومت 2029 سے پہلے اس قانون کو نافذ کرنے کے امکانات پر کام کر رہی ہے۔
Campaigning ends for assembly polls: آسام، کیرالہ اور پڈوچیری اسمبلی انتخابات کے لیے تشہیری مہم ختم، وزیراعظم مودی اور امت شاہ سمیت سرکردہ لیڈروں نے امیدواروں کے حق میں چلائی مہم، ووٹنگ 9 اپریل کو
ان تینوں ریاستوں میں ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ جمعرات کو ہوگی، جس میں آسام کی 126، کیرالا کی 140 اور پڈوچیری کی 30 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امت شاہ، وزیردفاع راجناتھ سنگھ، جے پی نڈا، کانگریس کے صدر ملکاارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا سمیت کئی سرکردہ رہنماؤں نے انتخابی ریاستوں میں جلسے کر کے اپنے امیدواروں کے حق میں فضا بنانے کی کوشش کی۔
Bharat Film Festival: بھارت فلم فیسٹیول کا 8 اپریل سے گریٹر نوئیڈا میں آغاز، سی ایم ڈی اپیندر رائے سمیت یہ نامور شخصیات کریں گی شرکت
گریٹر نوئیڈا میں 8 اپریل سے بھارت فلم فیسٹیول کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس موقع پر اپیندر رائے، سی ایم ڈی بھارت ایکسپریس، ’’بھارت کی بات سناتا ہوں‘‘ کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
PM Modi May Attend Seven Election Events: وزیر اعظم مودی 9 سے 12 اپریل تک سات انتخابی پروگراموں میں کر سکتے ہیں شرکت
نریندر مودی مغربی بنگال میں دو مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے درمیان اس ہفتے 9 اپریل سے شروع ہونے والے سات انتخابی پروگراموں میں شرکت کر سکتے ہیں۔
Why Did Stock Markets Tremble From India to Japan: ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک دھمکی سے عالمی شیئر بازار میں بھونچال! بھارت سے لے کر جاپان تک اسٹاک مارکیٹ کیوں کانپ اٹھیں؟
ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی کے بعد خام تیل کی قیمت 112 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جس کے باعث عالمی بازاروں میں بھاری گراوٹ دیکھی گئی۔ بھارت میں سینسیکس اور نفٹی میں تیزی سے گراوٹ آئی اور چند ہی سیکنڈ میں سرمایہ کاروں کے تقریباً 4 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔
BJP will implement UCC in Assam: آسام میں حکومت بنتے ہی پہلا فیصلہ یونیفارم سول کوڈ کا ہوگا، انتخابی مہم کے دوران امت شاہ نے بتائی حکومت کی ترجیح
آسام کی 126 رکنی اسمبلی کے لیے 9 اپریل کو ووٹنگ ہوگی جبکہ 4 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ بی جے پی اپنی مہم میں یو سی سی، دراندازی کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں کو مرکزی نکات کے طور پر پیش کر رہی ہے۔
مغربی بنگال میں ووٹر رائٹس سے متعلق شدید تشویش، اے پی سی آرنے ووٹر لسٹ سے ایک مخصوص طبقہ سے وابستہ لوگوں کے نام خارج کرنے کا لگایا سنگین الزام
سینئر ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نے ایس آئی آر کے پورے عمل کی قانونی اورآئینی حیثیت پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے لیے مقررہ اصول وضوابط اور شفافیت کے تقاضوں پرمکمل عمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔
Honorarium for Shikshamitras: یوگی کابینہ کا بڑا فیصلہ، شکشا متروں کے ماہانہ وظیفے میں دو گنا کا اضافہ، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بڑے اقدامات
کابینہ نے شکشا متروں کے ماہانہ وظیفے کو 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 18 ہزار روپے کر دیا ہے۔ اسی طرح جز وقتی انسٹرکٹرز کا وظیفہ بھی 9 ہزار سے بڑھا کر 17 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ یکم مئی سے نافذ ہوگا اور نئی رقم براہ راست مستحق افراد کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جائے گی۔
Gold-Silver Price Drops: سونے کی قیمت میں کمی، چاندی بھی ہوئی 3 ہزار روپے سے زائد سستی
منگل کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جس کے باعث دونوں قیمتی دھاتوں کی قیمت بالترتیب 1,100 روپے اور 3,000 روپے سے زیادہ کم ہو گئی۔
West Asia conflict: امریکہ-ایران جنگ کے بعد مغربی ایشیا جانے والی 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، شہری ہوا بازی کی وزارت نے دی اطلاع
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر پائلٹس کے لیے بعض قوانین میں عارضی نرمی دی ہے۔ بین الاقوامی پروازوں کو طویل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں، جس کی وجہ سے پائلٹس کے فلائٹ ڈیوٹی ٹائم میں عارضی اضافہ کیا گیا ہے۔





