دہلی میں کانگریس لیڈر پون کھیڑا کے گھرپہنچی آسام پولیس، وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی بیوی پرلگائے تھے الزام
آسام اسمبلی انتخابات 2026 کی مہم کے آخری دن شدید سیاسی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں۔ ایک دن پہلے، کانگریس پارٹی نے وزیراعلی ہیمنتا بسوا سرما اوران کی اہلیہ کے خلاف سنگین الزامات لگائے تھے۔ اگلے ہی دن منگل کوآسام پولیس اوردہلی پولیس کانگریس لیڈرپون کھیڑا کے دہلی واقع رہائش گاہ پرپہنچی۔ پون کھیڑا نے ہیمنتا بسوا شرما کی بیوی پرتین پاسپورٹ رکھنے کا الزام لگایا تھا۔
’’عدالتیں آستھا کی بنیاد پرفیصلہ نہیں کرسکتیں…‘‘ سبری مالا معاملے میں مرکزی حکومت کا حلف نامہ، حیض والی خواتین کے داخلے کی مخالفت
کیرلا کے سبری مالا مندرمیں خواتین کو داخلہ دیئے جانے کے معاملے پرمرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے کہا کہ حکومت کا استدلال ہے کہ یہ مسئلہ صرف صنفی مساوات کا نہیں ہے، بلکہ مذہبی عقیدے اور روایت کا بھی ہے۔ عدالتوں کوضروری مذہبی طریقوں یا دیوتا کی صفات کی دوبارہ تشریح نہیں کرنی چاہئے۔
PM Modi’s Message on World Health Day: ’’صحت مند معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں…‘‘، عالمی یوم صحت پر وزیر اعظم مودی کا پیغام
وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی یوم صحت کے موقع پر صحت کارکنوں کی لگن اور خدمات کو سراہا اور تمام شہریوں کے لیے اچھی صحت کی دعا کی۔ ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خود کو صحت مند رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
Rain in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں بارش، آئی ایم ڈی نے دی تیز آندھی کی وارننگ
پیر کے روز موسم معمول کے مطابق رہا، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 7 اپریل کو کم سے کم درجہ حرارت تقریباً 20 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
Explosion in Manipur’s Bishnupur: منی پور کے بشنوپور میں دھماکہ، دو کمسن بچوں کی موت، حملے کے پیچھے کوکی شدت پسندوں کا ہاتھ ہونے کا شبہ
واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور مقامی افراد احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین موئیرانگ پولیس اسٹیشن کے سامنے جمع ہوئے، لکڑیاں جلائیں اور شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Your Leave Your Right: آپ کی تعطیل، آپ کا حق! سال بھر میں استعمال نہ ہو سکیں تو ملے گا پیسہ، جانیے 48 گھنٹے کا اصول
نئے لیبر کوڈ 2026 کے تحت اب ملازمین ہر سال اپنی بچی ہوئی چھٹیوں کے بدلے رقم حاصل کر سکیں گے۔ 180 دن کی سروس مکمل ہونے کے بعد ہی چھٹیوں کا حق ملے گا اور سیٹلمنٹ 48 گھنٹوں کے اندر کیا جائے گا۔
IFWJ Election: گوپال مشرا آئی ایف ڈبلیو جے کے قومی صدر منتخب، متفقہ مینڈیٹ حاصل
آئی ایف ڈبلیو جے نے آج گوپال مشرا کو متفقہ طور پر اپنا قومی صدر منتخب کر لیا۔ یہ انتخاب تنظیم کے 27 ریاستوں میں سے 14 ریاستوں کے الیکٹورل کالج نے کیا۔
Hormuz Transit Fees: ’’آبنائے ہرمز ٹرانزٹ فیس پر ایران سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی‘‘ بھارتی حکومت نے ایسی خبروں کو بتایا بے بنیاد
حکومت نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ٹرانزٹ فیس پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، جبکہ سمندری سرگرمیوں اور توانائی سپلائی کو مستحکم رکھنے کے لیے مسلسل نگرانی اور اقدامات جاری ہیں۔ آبنائے ہرمز کے مغربی حصے میں کام کرنے والے 16 بھارتی جہازوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ ان کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔
Women’s Reservation Act: خواتین کے ریزرویشن بل پر سیاست نہ کی جائے، وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس سے کی مکمل تعاون کی اپیل
وزیراعظم نے آسام کے شہر ڈبروگڑھ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16، 17 اور 18 اپریل کو پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خواتین کے ریزرویشن قانون میں ترمیم پر تفصیلی بحث ہوگی۔ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ 2029 کے عام انتخابات میں کم از کم 33 فیصد خواتین پارلیمنٹ کی رکن بنیں۔
Raghav Chadha AAP Conflict: ’’خط پھاڑ ا اور راگھو چڈھا کے منہ پر پھینک دیا‘‘ — کانگریس رکنِ پارلیمنٹ ڈاکٹر دھرم ویر گاندھی کا عام آدمی پارٹی اور راگھو کے تنازع میں بڑا دھماکہ
پٹیالہ سے کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ ڈاکٹر دھرمویر گاندھی نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ جب وہ پٹیالہ سے عام آدمی پارٹی کے ایم پی تھے تو راگھو چڈھا نے انہیں ایک خط دیا، جسے انہوں نے وہیں پھاڑ کر ان کے منہ پر پھینک دیا۔





