BJP Foundation Day: ’نیشن فرسٹ‘ پارٹی کی بنیاد، کارکنان پارٹی کی اصل طاقت، بی جے پی کے یوم تاسیس پر امت شاہ کا 46 برس کے سفر پر زور
امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کی اصل طاقت اس کے کروڑوں کارکنان ہیں، جنہوں نے پارٹی کو ’’صفر سے شکھر‘‘ تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ جب پارٹی کے پاس پارلیمنٹ میں صرف دو نشستیں تھیں، تب بھی کارکنان نے حوصلہ نہیں ہارا اور مسلسل جدوجہد جاری رکھی۔
PM Modi’s Attack on Congress: نریندر مودی کا آسام میں عوامی ریلی سے خطاب، ڈبروگڑھ سے اپوزیشن پر تیکھا حملہ
نریندر مودی نے آسام اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر پیر کو ڈبروگڑھ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے اپوزیشن پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی ریلی دیکھ کر واضح ہو گیا ہے کہ انڈین نیشنل کانگریس پریشان ہو چکی ہے۔
BJP’s Foundation Day: ’’یہ محض سیاسی واقعہ نہیں بلکہ قوم کی ازسرنو تعمیر کا عزم‘‘ بی جے پی کے یوم تاسیس پرامت شاہ کا پیغام
وزیرداخلہ نے کہا کہ بی جے پی کا قیام محض اقتدار حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ ملک کی ثقافتی اور سیاسی شناخت کو بحال کرنے کے لیے ہوا تھا۔ انہوں نے شیاما پرساد مکھرجی اور دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پارٹی کو 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امیدوں کا ترجمان قرار دیا۔
PM Modi’s Statement: بھارتیہ جنتا پارٹی کے یومِ تاسیس پر نریندر مودی کا بیان، یکساں سول کوڈ اور ون نیشن ون الیکشن ہمارا اگلا مشن ہے
بھارتیہ جنتا پارٹی کے 47ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پیر کو نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پارٹی کارکنان سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) اور ون نیشن ون الیکشن پارٹی کا اگلا مشن ہوگا۔
Japanese Tourist Molested Jaipur Fort: جے پور میں جاپانی سیاح کے ساتھ بدسلوکی، جے گڑھ قلعے کے قریب 5 نوجوانوں نے گھیرا، سی سی ٹی وی میں قید ہوئے مشتبہ افراد
راجستھان کی راجدھانی جے پور کے آمیر اور جے گڑھ قلعے کے درمیان ایک جاپانی خاتون سیاح کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور بدتمیزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پانچ مشتبہ نوجوانوں نے خاتون کو گھیر کر اس کا ہاتھ پکڑ لیا، جس کے بعد خوفزدہ غیر ملکی سیاح کسی طرح اپنی جان بچا کر وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئی۔
دہلی اسمبلی میں سیکورٹی میں بڑی لاپرواہی، یوپی رجسٹریشن نمبرپلیٹ والی گاڑی گھس گئی، اسپیکرکی گاڑی پرپھینکی سیاہی
دہلی اسمبلی میں سیکورٹی میں بڑی کوتاہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اسپیکرکی گاڑی پرسیاہی پھینکی گئی۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ اس پورے معاملے کے بعد سیکورٹی سسٹم پرسوال اٹھنے لگے ہیں۔
Oath in Rajya Sabha: راجیہ سبھا میں 19 اراکین پارلیمنٹ کی حلف برداری، شرد پوار، رام داس اٹھاولے سمیت کئی سینئر لیڈروں کی واپسی
مہاراشٹر سے پانچ، تمل ناڈو سے چھ، مغربی بنگال سے پانچ اور اڈیشہ سے تین اراکین کی حلف برداری۔ تقریب میں اراکین نے مختلف زبانوں میں حلف لیا، جو بھارت کی لسانی اور ثقافتی تنوع کی بہترین مثال ہے۔ تین اراکین نے مراٹھی، دو نے ہندی، چھ نے تمل، ایک نے انگریزی، چار نے بنگالی اور تین اراکین نے اوڑیا زبان میں حلف لیا۔
اپریل میں نوکریوں کی بوچھار، مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے جاری کی نئی ویکنسی، 4 بڑے اداروں میں آئی ہیں یہ سیٹیں
اپریل 2026 میں این آئی سی، ایم پی ایس سی اور سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی جیسے بڑے اداروں میں سرکاری ملازمتیں دستیاب ہیں۔ سائنسی اور انتظامی عہدوں کے لئے جلد ہی درخواستیں جمع کریں۔
Assam Development: آسام میں گزشتہ دہائی کے دوران لاکھوں خاندانوں تک بجلی کی فراہمی، ڈبل انجن حکومت نے بدلی ریاست کی حالت: وزیراعظم
وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ترقی، استحکام اور روشن مستقبل کے لیے بی جے پی-این ڈی اے اتحاد کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ آسام کا مستقبل عوام کے فیصلے پر منحصر ہے اور موجودہ حالات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ریاست ترقی کے راستے کو ہی منتخب کرے گی۔ وزیراعظم کا کانگریس پر سخت حملہ، ترقی اور توانائی کے شعبے میں بڑی کامیابیوں کا دعویٰ۔
Baramati Assembly by Election 2026: اجیت پوار معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد کانگریس واپس لے گی بارامتی کے ضمنی الیکشن سے امیدوار! کانگریس نے سنیترا پوار کے سامنے رکھ دی بڑی شرط
مہاراشٹر کے بارامتی اسمبلی ضمنی الیکشن میں اپنے امیدوار کا نام واپس لینے کے لئے کانگریس نے بڑی شرط رکھی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعلیٰ سنیترا پوار کے خلاف وہ اپنی امیدوار واپس لینے کے لئے تبھی تیارہوگی جب اجیت پوار کے طیارہ حادثہ معاملے میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔





