Bharat Express DD Free Dish

قومی

چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ اجیت جوگی کے بیٹے امیت جوگی کو چھتیس گڑھ ہائی کورٹ نے عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ امت جوگی کے خلاف یہ فیصلہ جگّی قتل سانحہ میں سنایا گیا ہے۔

 مہاراشٹر کی بارامتی سیٹ پرکانگریس نے امیدوارکے نام کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے پہلے آج ہی سنیترا پوار نے کانگریس کے ریاستی صدرسے فون پربات کی تھی اوراس سیٹ پر امیدوار نہ اتارنے کی گزارش کی تھی۔ وہیں اب کانگریس کی طرف سے امیدوارکا اعلان ہونے کے بعد یہ سیٹ بلا مقابلہ نہیں رہنے والی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، امت شاہ کوچی سے نجی طیارے کے ذریعے دوپہر 3:15 بجے چنئی ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ یہاں پہنچنے کے فوراً بعد، وہ دوپہر 3:20 بجے نجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پڈوچیری روانہ ہوں گے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ آج بی جے پی صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ 140 کروڑ بھارتیوں کے خوابوں اور امنگوں کی نمائندہ بن چکی ہے۔

پی ایم مودی نے پارٹی کارکنوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے لوث خدمت، غیر متزلزل عزم اور بہتر حکمرانی کے لیے اپنی وابستگی کے باعث جانے جاتے ہیں۔ کارکنوں نے نچلی سطح پر سخت محنت کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی کی سوچ اور کام سے جوڑا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس تبدیلی کی وجہ ویسٹرن ڈسٹربنس ہے، جس کے باعث این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں ہواؤں کی رفتار بڑھے گی اور درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔

افتتاحی تقریب سے قبل وزیر اعظم مودی سہارنپور کا دورہ کریں گے، جہاں وہ دات کالی مندر میں درشن کریں گے۔ اس کے بعد وہ دہرہ دون میں منعقدہ پروگرام میں ایکسپریس وے کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں اور سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

وزارت پیٹرولیم و قدرتی گیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی ایشیا میں کشیدگی کے باوجود ملک میں توانائی کی فراہمی کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے متعدد سطحوں پر تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ مختلف متعلقہ وزارتیں اور ادارے باہمی تال میل کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ توانائی، سمندری نقل و حمل اور بیرون ملک مقیم بھارتی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر اعظم نے نوجوانوں کے رجحان کے بارے میں دریافت کیا، جس پر کارکنان نے کہا کہ نوجوان طبقہ بھی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس پر وزیر اعظم مودی نے مسکراتے ہوئے کہا، "چلیے، جیت پکی کیجئے"، جس پر وہاں موجود کارکنان نے پرجوش نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ اس غیر رسمی گفتگو نے انتخابی ماحول کو مزید گرم کر دیا اور کارکنان میں نیا جوش پیدا ہوا۔

انتخابی جلسوں میں بی جے پی کے اسٹار کیمپینر منوج تیواری کو سننے کے لیے بڑی تعداد میں عوام موجود رہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مختلف جلسوں میں 20 سے 30 ہزار افراد نے شرکت کی، جس سے بی جے پی کارکنان میں جوش و خروش دیکھا گیا۔ عوام نے جلسوں کے دوران پارٹی کے حق میں نعرے بھی لگائے اور ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کی۔