Bharat Express DD Free Dish

قومی

چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ ملک کے انتخابی نظام میں نہایت اہم سمجھا جاتا ہے، اور اس عہدے کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے سخت آئینی تقاضے پورے کرنا ضروری ہوتا ہے۔ پارلیمانی قواعد کے مطابق ایسی کسی بھی تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے چیئرمین کی منظوری لازمی ہوتی ہے، اور اسی مرحلے پر اس نوٹس کو روک دیا گیا ہے۔

ہوجائی اسمبلی نشست پر بی جے پی کے شیلادتیہ دیو کا مقابلہ کانگریس کی جِھلی چودھری سے ہے۔ آسام کی تمام 126 نشستوں پر ووٹنگ 9 اپریل کو ہوگی جبکہ نتائج 4 مئی کو سامنے آئیں گے۔ وزیراعظم نے عوام کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ اس بار بھی بی جے پی-این ڈی اے کو ریاست میں تاریخی کامیابی حاصل ہوگی۔

تمل ناڈو کے ستھانکولم میں باپ اور بیٹے جے راج اور بینکس کی حراست میں ہونے والی موت کے معاملے میں مدورے کی عدالت نے اہم فیصلہ سنایا ہے۔ 9 پولیس اہلکاروں، جن میں انسپکٹر شری دھربھی شامل ہیں، کو دہری موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے اسے "ریئریسٹ آف ریئر" معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کا کام کرے گا اورسماج کی رہنمائی کرے گا۔

بہار کے نوادہ ضلع کے وارسلی گنج بلاک کے موسم گاؤں میں گندم کی کھڑی فصل میں بھیانک آتشزدگی سے کسانوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔

پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات 9 اپریل کو ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی۔ امت شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک بار پھر این ڈی اے حکومت کو منتخب کریں تاکہ ترقیاتی کاموں کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔

سپریم کورٹ آف انڈیا نے مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ اپڈیٹ کرنے کے لیے 24 گھنٹے کی مہلت مقرر کر دی ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ہدایت دی ہے کہ زیر التوا دعوؤں پر فیصلہ کرتے ہوئے جلد از جلد حتمی فہرست جاری کی جائے۔

وزارت کے مطابق یہ ذخیرہ عوامی تقسیم کے نظام کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی مکمل طور پر کافی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت خوراک کی دستیابی پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت پڑنے پر فوری مداخلت کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انڈونیشیا، ملائیشیا، روس، یوکرین، ارجنٹینا اور برازیل جیسے ممالک سے درآمدات مسلسل جاری ہیں۔ 

دہلی اسمبلی کا دروازہ توڑکرکارکے ساتھ عمارت میں داخل ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ ڈرائیورسمیت تین افراد کوگرفتارکرلیا گیا۔ ملزم سے گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔ اسمبلی میں واقعہ کے بعد دہلی پولیس کمشنر ستیش گولچا خود جائے واقعہ پرپہنچے۔

اجیت پوار کے انتقال کے بعد پیدا ہونے والی ہمدردی کی لہر اور خاندانی سیاسی اثر و رسوخ کو مدنظر رکھتے ہوئے این سی پی نے دیگر جماعتوں سے اپیل کی تھی کہ وہ سنیترا پوار کے خلاف امیدوار نہ کھڑا کریں تاکہ انہیں بلا مقابلہ منتخب کرایا جا سکے۔ کانگریس نے آکاش مورے کو امیدوار بنا کر مقابلے کو دلچسپ بنا دیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ مضبوط ارادہ وہ قوت ہے جو بڑی سے بڑی مشکل کو بھی آسان بنا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے کارکنان اس کی زندہ مثال ہیں، جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے پارٹی کو بلندیوں تک پہنچایا۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ 2047 تک ’’ترقی یافتہ بھارت‘‘ کا خواب پورا کرنے کے لیے اسی جذبے اور خدمت کے عزم کو برقرار رکھنا ہوگا، جو پارٹی کے ابتدائی دنوں میں تھا۔