Bharat Express

قومی

ہندوستانی کمیونٹی کے لوگ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے بعد خوش نظر آئے اور کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی سے مل کر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھوٹان میں پی ایم مودی کا پرتپاک استقبال کرنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں پہنچے تھے۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سے ہی سوال اٹھ رہے ہیں کہ اب دہلی کا وزیراعلیٰ کون ہوگا۔ حالانکہ وزرا کا کہنا ہے کہ کیجریوال دہلی سے ہی حکومت چلائیں گے، مگرکیا یہ ممکن ہے؟ وہیں اگر کیجریوال کو وزیراعظم عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تو ممکن ہے کہ آتشی اور گوپال رائے میں سے کوئی وزیراعلیٰ ہوسکتا ہے۔

قومی آواز کے چیف ایڈیٹر ظفر آغا کا دہلی میں انتقال ہو گیا۔ ان کی تدفین پریس انکلیو قبرستان میں ہوگی۔ آغا صاحب صحت سے متعلق مسائل سے دو چار تھے، لیکن وہ سچے صحافی تھے جو صحافتی اصولوں پر ہمیشہ قائم رہے۔

بدایوں میں دو معصوم بچوں کے قتل کے ملزمین میں سے ایک جاوید کو کورٹ نے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ کلیدی ملزم ساجد کو پولیس نے انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا تھا۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری دہلی شراب پالیسی معاملے میں ہوئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ اور منیش سسودیا پہلے ہی اس معاملے میں جیل میں بند ہیں۔

شراب پالیسی معاملے میں پھنسے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق پورے ملک میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس درمیان آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا مفتی شہاب الدین  رضوی بریلیو نے مسلمانوں سے احتجاج سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

پی ایم او نے کہا کہ یہ دورہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت اور 'پڑوسی اولین پالیسی' پر زور دینے کی حکومت کی کوششوں کے مطابق ہے۔آپ کو بتادیں کہ حال ہی میں بھوٹان کے وزیر اعظم ٹوبگے پانچ روزہ دورے پر ہندوستان آئے تھے۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے سماجوادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو کے خلاف بڑا داؤں چل دیا ہے۔ بی ایس پی کے اس داؤں کا لوک سبھا الیکشن پراثر پڑسکتا ہے۔

رووا شاہ نے ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والے نوٹس میں کہا، "میں ہندوستان کی ایک وفادار شہری ہوں اور کسی ایسی تنظیم یا ایسوسی ایشن سے وابستہ نہیں ہوں جس کا یونین آف انڈیا کے خلاف کوئی ایجنڈا ہو اور میں اپنے ملک (ہندوستان) کے آئین کی پاسداری کرتی ہوں۔

شراب پالیسی معاملے میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر شکنجہ کستا جا رہا ہے۔ ای ڈی نے کیجریوال کو گرفتار کرلیا ہے۔ جمعرات کی شام 7 بجے ای ڈی کی ٹیم کیجریوال کی رہائش گاہ پہنچی اور 2 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی نے رات 9 بجے کیجریوال کو گرفتار کرلیا۔