Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: اکھلیش یادو سے اب ‘بدلہ’ لینے کی تیاری میں مایاوتی؟ لوک سبھا الیکشن کے درمیان اٹھایا یہ بڑا قدم

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے سماجوادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو کے خلاف بڑا داؤں چل دیا ہے۔ بی ایس پی کے اس داؤں کا لوک سبھا الیکشن پراثر پڑسکتا ہے۔

مایاوتی نے اکھلیش یادو کے خلاف بڑا پلان بنایا ہے۔

Lok Sabha Election 2024: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے لیڈراوراترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی، سماجوادی پارٹی کے لیڈراوریوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو سے بدلہ لینے کا ارادہ بنا لیا ہے۔ انہوں نے ایسا داؤں چلا ہے کہ وہ اگرچل گیا تو لوک سبھا الیکشن میں سماجوادی پارٹی چاروں خانے چت ہوسکتی ہے۔

دراصل، سماجوادی پارٹی کے لیڈراکھلیش یادو نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں اپنا دل کمیرا وادی کے ساتھ الائنس توڑنے کا اعلان کردیا۔ اکھلیش یادوکے اس اعلان کے بعد اپنا دل کمیرا وادی کی لیڈرپلوی پٹیل نے اشارے دیئے ہیں کہ ان کی پارٹی 12 سیٹوں پرالیکشن لڑسکتی ہے۔ اتنا ہی نہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پلوی پٹیل نے یہ الزام لگایا کہ اکھلیش یادو، بی جے پی کے دباؤ میں فیصلے لے رہے ہیں۔ ان سب کے درمیان مایاوتی نے اپنا دل کمیرا وادی کو اپنا پیغام بھیجا ہے۔

اکھلیش یادو کو گھیریں گی مایاوتی

ذرائع کے مطابق، بی ایس پی نے آئندہ الیکشن میں اپنا دل کمیرا وادی کو بغیررسمی اعلان کئے حمایت دینے کا ارادہ بنا لیا ہے۔ دعویٰ ہے کہ ایک زونل کوآرڈینیٹرکے ذریعہ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے پلوی پٹیل کو اپنا پیغام بھیجا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اپنے اس داؤں کے ذریعہ بی ایس پی اورمایاوتی، اکھلیش یادو کو انہیں کے بنائے پی ڈی اے فارمولے پرگھیرنے کی کوشش کریں گی۔

قابل ذکرہے کہ اکھلیش یادو اس الیکشن میں پسماندہ (پچھڑا)، دلت، اقلیت اوراعلیٰ ذات(اگڑا) سمیت تمام طبقات کو ساتھ لے کرچلنے کی کوشش میں ہیں۔ ایسے میں اپنا دل کمیرا وادی کے ساتھ اگربی ایس پی آئے گی تو مانا جا رہا ہے کہ جن سیٹوں پرسماجوادی پارٹی مقابلے میں تھی، وہاں اس کے لئے حالات معمول کے مطابق نہیں رہیں گے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ سماجوادی پارٹی سے الگ ہوکراپنا دل کمیرا وادی کیا بی ایس پی کے ساتھ نیا اتحاد بنا پائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔