Bharat Express

Pallavi Patel

پلوی پٹیل نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے بھی یوپی اور بہار میں صرف یادو پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ہے، اس نے دیگر پسماندہ طبقات، دلتوں اور مسلمانوں کو بھی چھوڑ دیا ہے۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ مودی کی گارنٹی کا مطلب مسلمانوں سے نفرت ہے۔ دوسری جانب اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے منگل سوتر سے متعلق بیان پر کہا کہ ہمیں منگل سوتر کے معاملے پر منہ کھولنے پر مجبور نہ کریں، معاملہ بہت آگے جائے گا۔

اپنا دل (اے) لیڈر پلوی پٹیل اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی بھی موجود ہوں گے۔ یہ لیڈران صبح 9:00 بجے کے بعد وارانسی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے اور اس ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے کارکنوں کی میٹنگ مسلسل جاری ہے۔

پلوی پٹیل اور اسدالدین اویسی نے الائنس نے 7 سیٹوں پرامیدوار کا اعلان کردیا ہے۔ کئی سیٹوں پرمقابلہ دلچسپ ہوسکتا ہے۔

سماجوادی پارٹی سے بغاوت کرنے والی اپنا دل (کمیرا وادی) کی لیڈر پلوی پٹیل نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کے ساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اکھلیش یادو کے پی ڈی اے کی جگہ پر نیا نعرہ پی ڈی ایم دیا ہے۔

یوپی میں اپنا دل (کمیراوادی) کے ساتھ اتحاد پر، اویسی نے کہا، 'ہم این ڈی اے، بی جے پی اور جو بھی ہمارا حریف ہے، دونوں کا مقابلہ کریں گے۔ گزشتہ شہری انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم کی کارکردگی اچھی رہی تھی۔

پلوی پٹیل نے کہا کہ جب تک پی ڈی ایم کو انصاف نہیں ملے گا، سماجی انصاف کی لڑائی مکمل نہیں ہوگی۔ ادھر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ میں پلوی پٹیل کے ایک ایک لفظ کے ساتھ ہوں۔

اویسی نے یوپی میں ایک نیا محاذ تیار کرنے کی تیاری کردی ہے اور اس کا سیدھا نقصان  انڈیا اتحاد کو ہوگا، دراصل اسدالدین اویسی نے تیسرے محاذ میں پلوی پٹیل کے ساتھ ہی سوامی پرساد موریہ  کی پارٹی ،پیس پارٹی اور چندرشیکھر کی بھیم آرمی ، ان تمام کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سماجوادی پارٹی سے الگ ہونے کے بعد اپنا دل کمیرا وادی نے بی ایس پی کے ساتھ آگے کی حکمت عملی پرکام کرنا شروع کردیا ہے۔ اب ہولی کے بعد اس کا اعلان ہوسکتا ہے۔

ایم ایل اے پلوی پٹیل نے اپوزیشن اتحاد کے تحت آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے ان کی پارٹی کو اتر پردیش میں ایک بھی سیٹ نہ دینے پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ اس کے بعد اکھلیش یادو نے اتحاد توڑنے کا اعلان کیا تھا۔