Bharat Express

قومی

امریکی فلبرائٹ۔نہرو فیلو اور فنکارہ ریچل برین نے ہندوستان میں اپنے پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے یہاں قیام کے دوران دست کاری کی روایت، ملبوسات اور پائیداری کے باہمی تعلق پر تحقیق کی۔

Delhi Lok Sabha Elections 2024: دہلی میں 25 مئی کو ہونے جا رہے لوک سبھا الیکشن سے ٹھیک پہلے کانگریس کے بڑے لیڈران نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے پرجول ریونّا مبینہ فحش ویڈیو معاملے میں بری طرح پھنس گئے ہیں۔ پرجول ریونّا کے ساتھ ان کے والد پر بھی جنسی استحصال کے الزام لگے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق کسی کی ووٹر رجسٹریشن منسوخ کرنے کی چار وجوہات ہوسکتی ہیں۔ ووٹر دوسرے ملک میں شفٹ ہو رہا ہے۔ اس کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت ہو۔ یا اس کے پاس ایک سے زیادہ ووٹر کارڈ ہیں۔ یا اس کی موت ہوگئی ہو۔

آگرہ شہر کے ایک سرکاری اسکول میں پرنسپل اور ٹیچر کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ دونوں کے درمیان جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ لڑائی شروع ہو گئی۔ اسکول میں ٹیچر اور پرنسپل کے درمیان لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے درمیان کانگریس کے لئے بڑی خبرہے کہ پارٹی کے سینئرلیڈررہے یوگا نند شاستری اب دوبارہ واپس آنے والے ہیں۔ شام 4 بجے وہ ہیڈ کوارٹر پہنچ کرکانگریس میں شامل ہوں گے۔

ونود چوہان مسلسل تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔ سمن پر بھی پیش ہو چکے ہیں۔ وہ مزید تعاون کے لیے تیار ہے، اس لیے ای ڈی کی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جائے۔

ایسے میں انہیں ایسا کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ کیس کی سماعت کے دوران سی بی آئی نے کارتی چدمبرم کی درخواست کی مخالفت کی۔ سی بی آئی نے کہا کہ کارتی چدمبرم کی برطانیہ میں جائیداد ہے، لیکن انہوں نے ابھی تک ایجنسی کو اس سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ہریانہ میں خواتین پہلوانوں کے جنسی استحصال سے لے کر منی پور تک اس حکومت میں ہماری بہنوں کو ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میں نے پہلے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا۔

آئی پی سنگھ نے کہا کہ اگر ان میں سے کوئی وارانسی سیٹ سے الیکشن لڑتا ہے تو بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔ یہی نہیں مرکز میں حکومت بھی بن سکتی ہے۔ وارانسی لوک سبھا سیٹ بھارت اتحاد میں کانگریس کے پاس چلی گئی ہے۔