Bharat Express

Delhi Congress News: بڑے لیڈران کے استعفیٰ کے درمیان کانگریس کے لئے راحت کی خبر، این سی پی چھوڑ کر اس لیڈرکی ہوگی گھر واپسی

لوک سبھا الیکشن کے درمیان کانگریس کے لئے بڑی خبرہے کہ پارٹی کے سینئرلیڈررہے یوگا نند شاستری اب دوبارہ واپس آنے والے ہیں۔ شام 4 بجے وہ ہیڈ کوارٹر پہنچ کرکانگریس میں شامل ہوں گے۔

دہلی کے سابق اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر یوگا نند شاستری کی کانگریس میں آج واپسی ہوگی۔

Yoganand Shastri to Join Congress: لوک سبھا الیکشن 2024 کے درمیان دہلی کانگریس کے سینئر لیڈر رہے یوگا نند شاستری گھرواپسی کرنے والے ہیں۔ اب وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کا دامن چھوڑ کردوبارہ کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ آج ہفتہ کی شام (4 مئی) دہلی کانگریس کے ہیڈ کوارٹرپہنچ کروہ کانگریس پارٹی کی رکنیت حاصل کریں گے۔ اسی کے ساتھ بڑے لیڈران کے استعفوں کے درمیان دہلی کانگریس کے لئے یہ ایک راحت کی خبرہے۔

اختلافات کے سبب دیا تھا استعفیٰ

آپ کوبتا دیں کہ سابق کانگریس لیڈریوگا نند شاستری نے سال 2020 میں دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے دہلی کے سابق صدرسبھاش چوپڑا سے اختلافات کے سبب استعفیٰ دیا تھا۔ اس کے بعد یوگا نند شاستری نومبر2021 میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) میں شامل ہوگئے تھے۔ این سی پی سربراہ شرد پوارکی موجودگی میں انہوں نے پارٹی کی رکنیت حاصل کرلی تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی جو جواہرلال نہروکے وقت میں تھی، وہ نہیں رہی ہے بلکہ وہ بدل گئی ہے۔ اس لئے انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا، جو لوگ پارٹی میں کچھ تعاون دینا چاہتے ہیں، پارٹی کی طرف سے انہیں کوئی اہمیت نہیں دی جاتی ہے۔

دہلی اسمبلی اسپیکربھی رہ چکے ہیں یوگا نند شاستری

یوگانند شاستری سال 2008 سے لے کر2013 کے درمیان دہلی اسمبلی کے اسپیکربھی رہ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کی شیلا دکشت حکومت میں کابینی وزیربھی رہے تھے۔

دہلی کانگریس کے لیڈران پرلگایا تھا ٹکٹ بیچنے کا الزام

وہیں سابق اسمبلی اسپیکرڈاکٹریوگا نند شاستری کانگریس سے استعفیٰ دیتے ہوئے دہلی پردیش کانگریس کے لیڈران پر ٹکٹ بیچنے کا الزام بھی لگایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ریاست کی کمان ایسے شخص کے  پاس ہے، جو کسی کا احترام نہیں کرتے اورایسے لوگوں سے گھرے ہوئے ہیں، تو جواسمبلی کا ٹکٹ بیچنے میں ملوث ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔