Bharat Express DD Free Dish

قومی

بنگال کی فالتا سیٹ پرووٹنگ کے دوران دھاندلی کے الزام لگے تھے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اس سیٹ پرووٹنگ کو منسوخ کردیا تھا اور ضمنی الیکشن کا اعلان کردیا تھا۔ فالتا میں 2 دن کے بعد ووٹنگ ہونی تھی۔

دہلی ہائی کورٹ نے اروند کیجریوال، منیش سسودیا اورسنجے سنگھ سمیت دیگرلیڈران سے ان کے تبصروں کے لئے جسٹس سورن کانتا شرما کے خلاف تبصروں کے لئے توہین عدالت کے معاملے میں جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے 14 مئی کے حکم کی بنیاد پرکارروائی شروع کی، جس میں سوشل میڈیا پوسٹس اوردیگرمواد کا حوالہ دیا گیا تھا۔ یہ معاملہ ایکسائز پالیسی کیس سے متعلق ہے، جہاں سیاسی لیڈران نے جج کوہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیر اعظم مودی پیر کے روز اپنے پانچ ملکی دورے کے چوتھے مرحلے میں ناروے پہنچے تھے۔ خصوصی اعزاز کے طور پر ناروے کے وزیر اعظم خود ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ اس موقع پر بھارت میں ناروے کی سفیر مے ایلن اسٹینر، ناروے میں بھارت کی سفیر گلوریا گینگٹے اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

بینچ نے نوٹ کیا کہ سپریم کورٹ نے 2021 میں کہا تھا کہ اگر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے توعدالتیں یواے پی اے کے معاملات میں ضمانت دے سکتی ہیں۔ تاہم عدالت نے عمر خالد کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے وقت اس فیصلے کو مدنظرنہیں رکھا۔

سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے یوپی میں سڑکوں پر نماز سے متعلق سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ اگر جگہ کم ہے تو کیا پریشانی ہے؟ سڑکوں پر کیا ہونا چاہئے اور کیا نہیں، اس کے لئے ضابطے اورقانون بنے ہوئے ہیں، لیکن اس موضوع پر سیاسی فائدہ لینے کی کوشش نہیں ہونی چاہئے۔

بھون چندر کھنڈوری اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈران میں شمار کیے جاتے تھے۔ وہ فوج سے سیاست میں آئے تھے اور اپنی سادگی، نظم و ضبط اور دیانتدار شبیہ کے لیے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے دو مرتبہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ منگل کے روز بستر میں مرکزی علاقائی کونسل کی 26ویں میٹنگ کی صدارت کریں گے، جسے وسطی ہندوستان میں علاقائی حکمرانی اور ترقی کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔ بستر خطے میں منعقد ہونے والی یہ اعلیٰ سطحی میٹنگ ایک ایسے علاقے میں امن …

وزیر اعظم مودی اپنی پانچ ملکی دورے کے چوتھے مرحلے میں پیر کو ناروے پہنچے تھے۔ خصوصی اعزاز کے طور پر ناروے کے وزیر اعظم جونس گہر اسٹور خود ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

تلنگانہ پولیس کے چیف سی وی آنند نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تلنگانہ پولیس کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ بائیں بازو کی شدت پسندی کے خلاف کارروائیوں اور پائیدار امن قائم کرنے کی کوششوں کو مرکزی وزیر داخلہ کی جانب سے سراہا گیا۔

ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے غیر ضروری سونا نہ خریدنے اور پٹرولیم مصنوعات کا کم استعمال کرنے کی اپیل کی ہے، جسے ہر شہری کو اپنی زندگی میں اپنانا چاہیے۔