Weather Update: کہیں لو کا قہر، کہیں موسلادھار بارش، ملک بھر میں موسم کے بدلے تیور
دہلی -این سی أر میں 25 سے 27 مئی تک شدید لو کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اگرچہ 25 مئی کو ہلکی بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، لیکن گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ شام کے وقت تیز ہوائیں 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔
Petrol Diesel Price Hike: پٹرول 100 کے پار، ڈیزل بھی سنچری کے قریب، 11 دن میں چوتھا بڑا جھٹکا
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور بھارتی روپے کی کمزوری ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ ان حالات کے باعث سرکاری تیل کمپنیوں پر مالی دباؤ بڑھ رہا ہے، جس کا اثر براہِ راست یوزر پر پڑ رہا ہے۔
US 250th Independence Day Celebrations in Delhi: ٹرمپ، روبیو، جے شنکر، اے آر رحمان — نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں امریکی سفارت خانے کی ‘امریکہ 250’ تقریب میں سرِ فہرست
بھارت منڈپم میں امریکی آزادی کی 250 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب میں موسیقی اور سفارت کاری کے ساتھ امریکہ-بھارت اسٹریٹجک شراکت داری مرکزِ نگاہ رہی — امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور خارجہ امور کی وزیر ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ایک تاریخی شام کی میزبانی کی — صدر ڈونلڈ ٹرمپ براہِ راست رابطے میں شامل ہوئے جبکہ اے آر رحمان نے خصوصی مہمانوں کو مسحور کیا۔
CBSE Payment Gateway System: سی بی ایس ای طلبہ کے لیے بڑی راحت، ری ایویلیوایشن کی ادائیگی اب ہوگی زیادہ محفوظ اور تیز، حکومت نے اٹھائے یہ اہم قدم
حکام کے مطابق نئی نظام کے تحت طلبہ کو ادائیگی کے دوران پہلے کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور آسان تجربہ حاصل ہوگا۔ پیمنٹ فیل ہونے کے امکانات کم ہوں گے، ٹرانزیکشن کی رفتار بہتر ہوگی اور اگر کسی طالب علم سے اضافی رقم کٹ جائے تو اسے خودکار طریقے سے واپس کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سرور پر بوجھ بڑھنے کی صورت میں بھی پورٹل کی کارکردگی متاثر نہیں ہوگی۔
No UCC Ban will Apply to Tribal Society: یو سی سی کی کوئی پابندی قبائلی سماج پر لاگو نہیں ہوگی: امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یو سی سی متعلق اپنے ایک بیان میں کہا کہ قبائلی برادری کی روایات اور حقوق کا مکمل احترام کیا جائے گا، اس کی پابندی قبائلی سماج پر لاگو نہیں ہوگی۔
Prisoners of Education: جیل کی دیواریں بھی حوصلوں کو نہ روک سکیں، گجرات کے 44 قیدیوں نے بورڈ امتحان پاس کر کے قائم کی مثال
گجرات کی مختلف جیلوں میں بند کل 44 قیدیوں نے گجرات سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ (جی ایس ای بی) کے ذریعہ منعقدہ کلاس 10 اور کلاس 12 کے امتحانات کامیابی سے پاس کر لیے۔ ان میں سے 22 قیدیوں نے دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا۔
India-US Relations: ’ہیلو روبیو… وزیر اعظم مودی مجھے بہت پسند ہیں، وہ میرے دوست ہیں…‘، لائیو پروگرام میں ٹرمپ کا بڑا بیان
یہ خصوصی تقریب امریکہ کی آزادی کے اعلان کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ پروگرام کے دوران جب ڈونلڈ ٹرمپ بڑی اسکرین پر نمودار ہوئے تو انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”سرجیو، تمہیں ہمارے ملک کی نمائندگی کرنی ہوگی، لیکن میں سب کو ہیلو کہنا چاہتا ہوں۔ مجھے وزیر اعظم بہت پسند ہیں۔ مودی عظیم ہیں، وہ میرے دوست ہیں“۔
Amit Shah At Tribal Cultural Conclave Event: ’قبائلی برادری کی فطرت سے وابستگی، جنگلوں اور پہاڑوں کے ساتھ ان کا رشتہ ہندوستانی تہذیب کی اصل روح‘، ’قبائلی کلچر کنکلیو‘ میں امت شاہ کا خطاب
امت شاہ نے اپنے خطاب میں مذہب تبدیلی کے مسئلے پر بھی دوٹوک موقف اختیار کیا۔ انہوں نے بغیر کسی تنظیم یا گروہ کا نام لیے کہا کہ آئین ہر شہری کو اپنے مذہب اور روایات کے ساتھ عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے، لیکن لالچ، دھوکے یا زبردستی مذہب تبدیل کرانا کسی کو بھی قبول نہیں ہونا چاہیے۔
Tribal Cultural Conclave: ’قبائلی کلچر کنکلیو‘ میں منوج تیواری کا خطاب، کہا- ’قبائلی برادریاں بھی ملک کے مرکزی دھارے کا اہم حصہ ہیں‘
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج لال قلعہ کا میدان ہندوستانی جمہوریت کی حقیقی روح کی نمائندگی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک ثقافتی اجتماع نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے اتحاد، تنوع اور بھائی چارے کا ایک بڑا پیغام ہے۔
Rich Legacy And Progress Of Sikkim: کنچن جنگا، سکم کی سرزمین، یادداشت اور شعور کا محافظ: وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ جیسے ہی سکم اپنی ریاستی حیثیت کے 51ویں سال میں داخل ہو رہا ہے، جیوترادتیہ سندھیا نے کنچن جنگا کے حوالے سے ایک متاثر کن مضمون تحریر کیا ہے، جس میں اسے سکم کی زمین، یادوں اور اجتماعی شعور کا نگہبان بتایا گیا ہے۔





