Bharat Express DD Free Dish

قومی

کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے صدر عمران پرتاپ گڑھی کی جانب سے منعقدہ اس اہم اجلاس میں مختلف اقلیتی برادریوں کے نمائندے شریک تھے۔ اجلاس کے دوران راہل گاندھی نے عالمی اور ملکی معاشی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اقتصادی بحران بڑھ رہا ہے اور بھارت بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہیں ہے۔

نیتا امبانی نے کھلاڑیوں کو تعلیم اور کھیل کی اہمیت بتائی، “ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فار آل” مہم کو مستقبل کی بنیاد قرار دیا۔

ملک بھر میں شدید گرمی اور لُو کی لہر نے عام زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، جبکہ جنوبی ریاست تلنگانہ میں حالات مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور ہیٹ ویو کے باعث اب تک کم از کم 16 افراد کی موت کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

کبھی اقتدار اور سماجی حیثیت کی علامت سمجھا جانے والا دہلی جِم خانہ کلب آج شدید تنازعات میں گھرا کھڑا ہے۔ 113 سال پرانے اس ادارے پر اب تالا لگنے کی نوبت آ چکی ہے، لیکن سب سے بڑا سوال اب بھی وہی ہے کیا ان تمام الزامات، مالی بے ضابطگیوں اور قومی سلامتی سے جڑے معاملات کی کبھی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوں گی؟ یا پھر دہلی جم خانہ کلب کی تاریخ انہی تنازعات کے ساتھ ہمیشہ کے لیے بند کر دی جائے گی؟

مکوکا کے تحت کارروائی کی وارننگ پر اپوزیشن برہم، حکومت نے غیر قانونی گئو کشی کے خلاف سختی کا اعلان کر دیا۔

3 مئی 2026 کو منعقد ہونے والے نیٹ یوجی 2026 میں پیپر لیک اور بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے تھے، جس کے بعد معاملہ کافی سنگین ہو گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں امتحانی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھائے گئے، جس کے بعد امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا اور اب اسے نئے سرے سے منعقد کیا جائے گا۔

اجے رائے نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو اے آئی سے تیار شدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان ان کا نہیں ہے۔ اس معاملے کے بعد نہ صرف اجے رائے کو عوامی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ کانگریس بھی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کو شانشی صوبے کے چینیوان کاؤنٹی میں واقع لیوشینیو کول مائن میں گیس دھماکے کے سبب پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثے میں اب تک 82 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 9 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ اسے گزشتہ ایک دہائی میں چین کا بدترین کان حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔

امریکی خارجہ سکریٹری مارکو روبیو کے تاریخی بھارت دورے کے دوران بھارت منڈپم میں ’فریڈم 250‘ کا جشن، جہاں پالیسی سازوں سے لے کر سلیبریٹیز تک کی رونق ہوگی۔ بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹر ڈاکٹر خالد رضا خان بھی ہیں مدعو۔

ایم جمشید نے دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کو ایشیا کے سب سے دلچسپ ترقیاتی منصوبوں میں شمار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ایشیا میں اگر کوئی سب سے زیادہ دلچسپ پروجیکٹ ابھر رہا ہے تو وہ دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ ہے۔