Amit Shah Bikaner Visit: ملک کے سرحدی علاقوں کا دورہ کریں گے وزیر داخلہ امت شاہ، سکیورٹی انتظامات کا لیں گے جائزہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 25 مئی کی رات راجستھان کے شہر بیکانیرپہنچیں گے اور وہیں قیام کریں گے۔ ان کا یہ دورہ دو روز پر مشتمل ہوگا، جس کے دوران سکیورٹی سے متعلق کئی اہم پروگراموں میں شرکت متوقع ہے۔ اگلے روز یعنی 26 مئی کی صبح ان کا پروگرام بارڈر سکیورٹی فورس کی سانچو سرحدی چوکی کے معائنے کا ہے، جہاں وہ سرحد پر تعینات جوانوں سے ملاقات کریں گے۔
Bihar Minister Ram Kripal Yadav On PM Modi: ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم مودی کی تعریف پر رام کرپال یادو کا ردعمل، کہا- ’دنیا کے کئی ممالک وزیراعظم کا احترام کرتے ہیں‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم مودی کی تعریف کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رام کرپال یادو نے کہا کہ وہ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے وزیراعظم مودی کی قیادت اور صلاحیتوں کو کھلے دل سے سراہا ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ 12 برسوں میں مودی نے جس انداز میں ملک کی قیادت کی ہے، اس سے عالمی سطح پر بھارت کی ایک الگ شناخت قائم ہوئی ہے۔
Police Reaches TMC Leader Abhishek Banerjee’s House: ٹی ایم سی لیڈر ابھیشیک بنرجی کے گھر پہنچی کولکاتا پولیس، سیاسی حلقوں میں ہلچل، جانیے کیا ہے پورا معاملہ
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈر ابھیشیک بنرجی کی کولکاتا واقع رہائش گاہ پر پیر کے روز بھاری پولیس فورس پہنچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں جاری نوٹس کی مدت ختم ہونے کے بعد کی گئی۔
Home Minister Amit Shah News: بھارت منڈپم میں ملک بھر کے کسانوں کا اجتماع، ایفکو کی 55ویں اے جی ایم میں وزیر داخلہ امت شاہ کا زرعی ترقی پر زور
یہ اجلاس صبح ساڑھے گیارہ بجے بھارت منڈپم میں شروع ہوا، جس میں تقریباً 1500 سے زائد نمائندوں نے حصہ لیا۔ پروگرام کا بنیادی مقصد زرعی ترقی، دیہی معیشت کی مضبوطی، کسانوں کی آمدنی میں اضافے اور امدادِ باہمی کے شعبے کو مزید مستحکم بنانے پر غور کرنا تھا۔
Falta MLA Debangshu Panda: فالٹا اسمبلی سیٹ سے ریکارڈ جیت حاصل کرنے والے بی جے پی امیدوار دیبانگشو پانڈا پر 17 مجرمانہ مقدمات، ڈکیتی اور قتل کی کوشش جیسے سنگین الزامات
فالٹا اسمبلی حلقے میں جہانگیر خان نے ری پولنگ سے دو دن قبل ہی انتخابی میدان چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا، اس کے باوجود انہیں 7783 ووٹ حاصل ہوئے اور وہ چوتھے مقام پر رہے۔ وہیں شمبھو ناتھ کرمی کو 40 ہزار 645 ووٹ ملے اور وہ دوسرے نمبر پر رہے۔
Congress Chief Mallikarjun Kharge Attacks Modi Government: ’وزیراعظم مودی پارلے بسکٹ اور چاکلیٹ کی تشہیر میں مصروف،‘ پٹرول، ڈیزل اور گیس کی بڑھتی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر بڑا حملہ
کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ وزیراعظم مودی پارلے بسکٹ اور چاکلیٹ کے اشتہارات اور تشہیری سرگرمیوں میں زیادہ مصروف دکھائی دیتے ہیں، لیکن ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے معاملے میں سنجیدگی نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل بڑھتی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی دشوار بنا دی ہے۔
Review Security Preparedness: وزیرداخلہ امت شاہ کا راجستھان، گجرات، تریپورہ اور مغربی بنگال کا دورہ، سرحدی سکیورٹی تیاریوں کا لیں گے جائزہ
ذرائع کے مطابق یہ دورہ سرحدی سکیورٹی کو جدید بنانے، نگرانی کے نظام کو بہتر کرنے، مختلف ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور فورسز کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ زمینی سطح پر تعینات اہلکاروں سے براہ راست رابطہ پالیسی سازی کو زیادہ مؤثر بناتا ہے۔
CJP Conflict Reaches in SC: ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کا معاملہ پہنچا سپریم کورٹ ، جعلی ڈگریوں پر عدالت میں دلچسپ تبصرہ، وکیل کے اعتراض پر چیف جسٹس نے مسکراکر کہی یہ بڑی بات
سپریم کورٹ میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (CJP)، جعلی وکیلوں کے ریکیٹ اور عدالتی ریمارکس کے غلط استعمال سے متعلق دائر عرضی پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے فوری سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مناسب وقت پر اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔
Gymkhana member moves Delhi HC: دہلی جم خانہ کلب تنازع میں قانونی لڑائی تیز، مرکزی حکومت کے قبضے کی کارروائی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ پہنچے کلب کے رکن
جم خانہ کلب کے ایک رکن نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرکے حکومت کے اس نوٹس کو چیلنج کیا ہے، جس میں کلب کو صفدرجنگ روڈ واقع 27.3 ایکڑ پر مشتمل احاطہ 5 جون تک خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے الزام لگایا ہے کہ مرکز ’’قانونی عمل کے بغیر‘‘ ایگزیکٹو نوٹس کے ذریعے کلب کو زبردستی بے دخل کرنا چاہتا ہے۔
Assam UCC Bill 2026: آسام میں یوسی سی بل پیش، شادی اورطلاق کا رجسٹریشن لازمی، لیو-ان ریلیشن کے لئے بھی بنا ضابطہ
یہ بل پوری ریاست میں شادیوں اورطلاق کا رجسٹریشن لازمی بناتا ہے۔ جوڑوں کو شادی کے 60 دنوں کے اندر سب رجسٹرار کے سامنے ایک شادی میمورنڈم جمع کرنا ہوگا۔ مجوزہ قانون کا مقصد مذہب پرمبنی قوانین کویکساں ضابطے سے بدلنا ہے، جس سے تمام کمیونٹیزمیں صنفی انصاف، مساوات اورقانونی یکسانیت کو یقینی بنایا جائے۔





