Bharat Express DD Free Dish

Amanatullah Khan News: عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو نوٹس، پٹرول پمپ ملازمین پر حملہ کے معاملے میں نوئیڈا پولیس کی کارروائی

نوئیڈا پولیس ایم ایل اے امانت اللہ کے گھر پہنچی تو ان کے گھر کا دروازہ بند پایا، جس کے بعد پولیس نے وہاں ایک نوٹس چسپاں کر دیا۔ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے بیٹے نے پٹرول پمپ پر ملازمین کے ساتھ مارپیٹ کی تھی۔

اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان۔ (فائل فوٹو)

عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔ نوئیڈا پولس نے پیٹرول پمپ کے ملازمین کے ساتھ  مارپیٹ کے معاملے میں نوٹس جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ہفتہ (11 مئی) کو نوئیڈا پولیس عاپ  کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے گھر پہنچی اور وہاں ایک نوٹس چسپاں کیا۔ نوئیڈا پولس کا الزام ہے کہ امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے پٹرول پمپ کے ملازمین پر حملہ کے معاملے میں تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

نوئیڈا پولیس ایم ایل اے امانت اللہ کے گھر پہنچی تو ان کے گھر کا دروازہ بند پایا، جس کے بعد پولیس نے وہاں ایک نوٹس چسپاں کر دیا۔ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے بیٹے نے پٹرول پمپ پر ملازمین کے ساتھ مارپیٹ کی تھی۔ جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

نوئیڈا پولیس کا امانت اللہ خان کو نوٹس

 ذرائع  کے مطابق یہ واقعہ نوئیڈا سیکٹر 95 میں واقع ایک پٹرول پمپ پر پیش آیا۔ امانت اللہ خان کے بیٹے کا پمپ کے عملے سے گاڑی میں پہلے پیٹرول بھرنے پر جھگڑا ہوا۔ جس کے بعد  ایم ایل اے امانت اللہ خان بھی وہاں پہنچ گئے تھے اور ان پر دھمکی دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اب نوئیڈا پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے اس کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے۔

 

پٹرول پمپ ملازمین کے ساتھ بدتمیزی کا الزام

پٹرول پمپ پر لڑائی اور ایم ایل اے کے بیٹے کی ساری کارروائی سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔ یہ واقعہ 7 مئی کو پیش آیا۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص گاڑی سے کچھ نکال کر تیزی سے پٹرول پمپ ملازمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اور پھر اس نے اپنے والد امانت اللہ خان کو بھی وہاں بلایا۔ امانت اللہ خان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو ایسا کرنے سے روکنے کے بجائے پٹرول پمپ ملازمین کو دھمکیاں دیں۔

 بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read