Bharat Express DD Free Dish

قومی

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ جن ووٹروں یا ان کے والدین اور دادا دادی کے نام 2002 کی ووٹر فہرست میں موجود نہیں ہیں، ان سے 12 مخصوص دستاویزات میں سے کسی ایک کی فراہمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جبکہ ان میں سے چار دستاویزات تلنگانہ میں عملاً دستیاب ہی نہیں ہیں۔

امت شاہ نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ " سمویدھان  ہتیہ دیوس " منانے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی سیاسی جماعت، خاص طور پرکانگریس، جمہوریت اور آئین پر ویسا حملہ دوبارہ نہ کر سکے جیسا ایمرجنسی کے دوران دیکھنے میں آیا تھا۔

شہری ہوابازی کی وزارت نے دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے تعاون سے "ایئر سوودھا 2.0" لانچ کیا ہے۔ یہ ایک کانٹیکٹ لیس ہیلتھ سیلف ڈیکلریشن پورٹل ہے، جسے بین الاقوامی مسافروں کی حفاظت اور صحت کی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان پر شدید حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے طلباء کی توہین کی ہے۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرپوسٹ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت اقتدار کے تکبرمیں ڈوب چکی ہے اور اب اپنے حقوق، منصفانہ جانچ اور بہتر مستقبل کا مطالبہ کرنے والے طلبا کو نشانہ بنا رہی ہے۔

اتر پردیش بی جے پی کی نئی ریاستی ورکنگ کمیٹی میں پوجا پال کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کی سابق رکنِ اسمبلی پوجا پال کو گزشتہ سال یوگی حکومت کی کھل کر تعریف کرنے کے بعد پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

کانگریس نے اس فیصلے پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس لیڈر جیوردھن سنگھ نے بی جے پی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت بچوں کی درسی کتابوں میں بھی سیاست کر رہی ہے۔انہوں نے کہا:"بی جے پی کی واحد الیسی لوگوں کے ذہنوں میں ابہام پیدا کرنا اور ان کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے درمیان آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان اہم ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، دفاع اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا، جبکہ بھارت نے ایران سے اپنے شہریوں کے انخلا میں آرمینیا کی جانب سے فراہم کی گئی مدد پر شکریہ ادا کیا۔

صدر جمہوریہ کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس امت شاہ اور صدر مرمو کی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ:"مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ نے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔"اس سے قبل منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی صدر مرمو سے ملاقات کی تھی۔

ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کوہتک عزت کے ایک مقدمے میں بڑی راحت ملی ہے۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ان کے وارنٹ گرفتاری پرروک لگا دی ہے۔ کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے آکاش وجے ورگیہ نے بھوپال میں ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکیا تھا۔

مہاراشٹرمیں گزشتہ کئی دنوں سے سیاسی گھمسان جاری ہے۔ ادھوگروپ میں ٹوٹ کے درمیان شرد پوارکی پارٹی میں ٹوٹ کی خبروں کو ہوا دے دی ہے۔ اس پرشرد پوارکا ردعمل سامنے آیا ہے۔