Bharat Express DD Free Dish

قومی

تراتلا میں زیر تعمیر گودام کا شیڈ گرنے کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے سپروائزر اور دو مزدور سپلائرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 20 زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک۔ تعمیراتی منصوبے میں بے ضابطگیوں کی بھی جانچ شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کو یہ بھی شبہ ہے کہ 14 جون کو بھی ایک کوشش کی گئی تھی، جب ملزمہ نے مبینہ طور پر مقتول کو قلعے سے دھکا دینے کی کوشش کی۔ تفتیش کاروں کا دعویٰ ہے کہ بعد میں اس نے "سانپ دیکھنے" کا شور مچا کر واقعے کو حادثہ قرار دینے کی کوشش کی۔

قابل ذکر ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے نیٹ یو جی 2026 کا امتحان ابتدا میں 3 مئی کو ملک بھر کے مختلف امتحانی مراکز پر منعقد کیا تھا، لیکن پرچہ لیک کے تنازع کے بعد اسے منسوخ کر دیا گیا۔ بعد ازاں 21 جون کو سخت حفاظتی انتظامات اور وسیع نگرانی کے درمیان امتحان دوبارہ منعقد کیا گیا۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ 22 جون کو دہلی سے امرتسر جانے والی پرواز کے عملے نے گو اراؤنڈ طریقۂ کار کے دوران محدود وقت کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اطلاع دی۔ ایئر انڈیا نے کہا کہ اس واقعے سے متعلق متعلقہ ضابطہ ساز اداروں کو مطلع کر دیا گیا ہے اور کمپنی نے اندرونی سطح پر بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے پارٹی کے 65 باغی اراکین اسمبلی سے استعفیٰ دینے اور نیا مینڈیٹ مانگنے کی اپیل کی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ باغی اراکین کے ذریعہ عرضی داخل کرکے انہیں اصلی ٹی ایم سی کے طورپر منظوری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن فارپروٹیکشن آف سول رائٹس کی جانب سے ’’ہندوستان میں مساجد کے انہدام اورمذہبی آزادی پرحملوں‘‘ کے موضوع پر ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کا آئین ہرشہری کو مذہبی آزادی، اپنے مذہب پر عمل کرنے اور اس کی تبلیغ کرنے کا حق دیتا ہے۔ ایک جمہوری اورکثیرثقافتی ملک کی حیثیت سے تمام مذاہب کے عبادت گاہوں کا تحفظ انتہائی ضروری ہے۔

وزیراعظم سے ملاقات سے قبل غدیر نظامی پور نے ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور بتایا کہ امدادی کارروائیوں میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، فوج، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)، پولیس اور محکمہ فائر بریگیڈ مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔

آچاریہ لوکیش نے کہا کہ ’’جنگ تباہی کا راستہ اور انسانیت کے لیے ایک لعنت ہے، جبکہ امن ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔‘‘ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا کے ہر مسئلے کا حل جنگ نہیں بلکہ مکالمے اور باہمی گفت و شنید میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدم تشدد، ہمدردی، بقائے باہمی اور عالمی ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی ضمانت ہیں۔

مرکزی حکومت کے متعلقہ محکموں، منشیات کے خلاف کارروائی کرنے والی ایجنسیوں اور دیگر متعلقہ فریقوں سے وسیع مشاورت کے بعد تیار کی گئی یہ دستاویز منشیات کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے طلب میں کمی، رسد میں کمی اور نقصانات کو کم کرنے کے حوالے سے ایک مشترکہ لائحۂ عمل فراہم کرے گی۔