Maharashtra Politics: ادھو ٹھاکرے کے بعد شرد پوار کی پارٹی میں ٹوٹ کے آثار؟ این سی پی-ایس پی سربراہ شرد پوار نے کہی یہ بڑی بات
مہاراشٹرمیں گزشتہ کئی دنوں سے سیاسی گھمسان جاری ہے۔ ادھوگروپ میں ٹوٹ کے درمیان شرد پوارکی پارٹی میں ٹوٹ کی خبروں کو ہوا دے دی ہے۔ اس پرشرد پوارکا ردعمل سامنے آیا ہے۔
UP BJP New Team: یوپی میں مشن 2027 کے لئے بن گئی ٹیم پنکج چودھری، راجناتھ سنگھ کے بیٹے کو ملی بڑی ذمہ داری
یوپی بی جے پی کے سربراہ پنکج چودھری کی نئی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نئی ٹیم میں کئی نئے اور بڑے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ یوپی بی جے پی کی ٹیم میں 8 مہا منتری، 6 علاقائی صدور اور 19 نائب صدور کی تقرری کی گئی ہے۔
Tamil Nadu CM C. Joseph Vijay: تمل ناڈو میں 300 نئی بسوں کا آغاز، وزیراعلیٰ جوزف وجے نے کیا افتتاح
وزیراعلیٰ سی جوزف وجے نے 300 نئی ڈیزل اور سی این جی بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ افتتاح کے بعد وہ خود بھی ایک نئی بس میں سوار ہوئے اور سفر کا تجربہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈرائیوروں سے ملاقات کی، انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ بس کی اگلی نشست پر بیٹھ کر سفر کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈنگ کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔
ED Conducts Searches In Ghaziabad & Delhi: ہاؤسنگ سوسائٹی زمین فراڈ سے جڑے منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کے غازی آباد اور دہلی میں چھاپے
ای ڈی کے لکھنؤ زونل دفتر نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (PMLA)، 2002 کے تحت غازی آباد اور دہلی میں متعدد مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔
Gautam Adani Launches Vande Bharatam: گوتم اڈانی نے ’وندے بھارتم‘ مہم کا کیاآغاز ، ملک بھر کے اختراع کاروں اور کاروباری صلاحیتوں کو ملے گا قومی پلیٹ فارم
گوتَم اڈانی نے کہا:"اگر میں یہ کر سکتا ہوں تو ہر بھارتی کر سکتا ہے۔ انہیں صرف ایک موقع اور ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔"ملک کی تمام ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، 800 سے زائد اضلاع اور دنیا بھر میں موجود بھارتی برادری تک رسائی کے ساتھ وندے بھارتم کو بھارت میں اختراع اور کاروباری صلاحیتوں کی تلاش کا ایک وسیع ترین پلیٹ فارم بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس پروگرام کے لیے درخواستیں 24 جون سے شروع ہو چکی ہیں۔
Indian stock market: خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے بھارتی اسٹاک مارکیٹ تیزی پر، آئی ٹی اور رئیلٹی شعبوں میں زبردست خریداری
ایشیائی مارکیٹوں میں بھی مجموعی طور پر مثبت رجحان رہا۔ ٹوکیو، شنگھائی، بینکاک، سیول اور جکارتہ کے بازار سبز نشان میں رہے، جبکہ ہانگ کانگ کی مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔ امریکی شیئر بازار بدھ کے روز ملے جلے رجحان کے ساتھ بند ہوئے، جہاں ڈاؤ جونز 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا جبکہ نیسڈیک 0.43 فیصد گر گیا۔
Bishnoi Gang Shooters Encounter: آدھی رات کو لرز اٹھی دہلی! گرو رندھاوا کے جم پر حملہ کرنے والے بشنوئی گینگ کے شوٹرز پولیس مقابلے میں ہلاک
دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے مغربی وہار (پشم وہار) میں ایک پولیس مقابلے کے دوران لارنس بشنوئی گینگ سے مبینہ طور پر وابستہ دو شارپ شوٹروں کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ دونوں ملزمان پر گلوکار گرو رندھاوا کے جم کے باہر ہونے والی فائرنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ …
Venzuela Earthquake-PM Modi Support Relief Assitance: ’مشکل وقت میں وینزویلا کے ساتھ کھڑا ہے بھارت ‘، وینزویلا کے زلزلے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے اورکیا کہا؟ جانیے یہاں
وینزویلا میں شدید زلزلے اور بڑے پیمانے پر تباہی کی خبروں کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر امدادی اور ریسکیو سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت تیز ہو گئی ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز ہیں۔…
Big Scam: موہن یادو نے مشیر کو 500 کروڑ روپے کی زمین دے دی محض 1 روپے میں؟ جیتو پٹواری کے الزامات کے بعد بی جے پی حکومت دفاعی پوزیشن میں
مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ موہن یادو سے متعلق زمین کے تنازعے پر کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری نے دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اُجین میں واقع تقریباً 500 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین محض 1 روپے کے عوض وزیرِ اعلیٰ کے ثقافتی مشیر سے وابستہ ایک ٹرسٹ کو دے دی گئی۔
IMD Weather Alert: محکمۂ موسمیات کا بڑا الرٹ: دہلی-این سی آر، بہار اور یوپی میں اگلے 48 گھنٹے نہایت اہم، مانسون شدید بارشوں کے ساتھ برپا کر سکتا ہے قہر
ملک بھر میں مانسون نے زور پکڑ لیا ہے اور بھارتی محکمۂ موسمیات (IMD) نے 25 جون کے لیے کئی ریاستوں میں شدید بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی-این سی آر، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، مہاراشٹر اور شمال مشرقی ریاستوں میں تیز ہواؤں اور پانی جمع ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔





