Adani Airports: اڈانی ایئرپورٹس کا پانچ ریاستوں میں 655 ایکڑ سے زائد رقبے پر مربوط ’’ایئرپورٹ سٹی‘‘ منصوبے کا اعلان، 20 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری
پہلے مرحلے میں 20 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ممبئی، نوی ممبئی، احمد آباد، لکھنؤ، جے پور اور گوہاٹی میں ہوٹل، تجارتی مراکز، تفریحی اور کاروباری سہولیات پر مشتمل جدید شہری مراکزبھی قائم کیے جائیں گے
Navi Mumbai International Airport: نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، مقدمہ درج، تحقیقات شروع
ہوائی اڈے کی سرکاری ویب سائٹ پر موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغام کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ہے۔ ای میل آئی ڈی اور موبائل نمبر کے حامل شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Nationwide Blood Donation: گوتم اڈانی کی 64ویں سالگرہ پر اڈانی فاؤنڈیشن کی ملک گیر خون عطیہ مہم، ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد مریضوں کو ملے گا فائدہ
اڈانی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر پریتی اڈانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ گوتم اڈانی کی 64ویں سالگرہ پر ’’سیوا ہی سادھنا ہے‘‘ کے نظریے کو اڈانی پریوار نے ایک عظیم خون عطیہ مہم کے ذریعے حقیقت کا روپ دیا۔
Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی تین روزہ دورے پر سیشلز جائیں گے، قومی دن کی گولڈن جوبلی تقریبات میں ہوں گے مہمان خصوصی
دورے کے دوران وزیر اعظم مودی سیشلز کے صدر پیٹرک ہرمنی سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیں گے اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی سیشلز کی نیشنل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور وہاں مقیم بھارتی برادری کے افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔
Expressions of Solidarity: مدد کی پیشکش پر وینزویلا کی صدر ڈیلسی روڈریگیز کا وزیراعظم مودی کے لیے اظہار تشکر، تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 164 ہوئی
سی این این کی رپورٹ کے مطابق حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے، کیونکہ متاثرہ علاقوں میں بڑی تعداد میں عمارتیں مکمل یا جزوی طور پر منہدم ہو چکی ہیں اور ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ امدادی اور بچاؤ کی ٹیمیں مسلسل سرچ آپریشن میں مصروف ہیں اور متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
Dehradun News: گرل فرینڈ اوراس کے عاشق کی دھمکیوں کے سبب نوجوان نے لگائی پھانسی، خودکشی نوٹ میں چھلکا درد
دہرہ دون میں پنے کے مشہورکیتن اگروال قتل سانحہ جیسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ اوراس کے دوسرے عاشق کی دھمکیوں سے پریشان ہوکر خود کشی کرلی۔
Pulwama NCOE: مودی حکومت کا جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو بڑا تحفہ، اونتی پورہ میں نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے کی منظوری
کرکٹ کے میدان میں جموں و کشمیر نے طاقتور ٹیم کرناٹک کو شکست دے کر پہلی بار رنجی ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کی۔ یہ کامیابی خطے کے کھلاڑیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور صلاحیتوں کی عکاس ہے۔
Amazon CEO meets PM Modi: ایمیزون کے سی ای او کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات، آئندہ چار برس میں 48 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈی جیسی نے کہا کہ 2026 سے 2030 کے درمیان سرمایہ کاری کا حجم 35 ارب سے بڑھا کر 48 ارب ڈالر کیا جائے گا۔ کلاؤڈ، مصنوعی ذہانت اور روزگار کے مواقع پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
Zero FIR: ای-زیرو ایف آئی آر پورے ملک میں نافذ کرنے پر زور، سائبر فراڈ اور ڈیجیٹل اریسٹ پر پی ایم مودی سخت
سائبر فراڈ سے ہونے والے مالی نقصانات کو کم کرنے اور عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے وزیر اعظم نے ریاستی حکومتوں کو ای-زیرو ایف آئی آر نظام جلد نافذ کرنے کی ہدایت دی۔اس نظام کے تحت سائبر جرائم کی شکایت موصول ہوتے ہی فوری طور پر مقدمہ درج کیا جا سکے گا اور ابتدائی کارروائی میں تاخیر نہیں ہوگی، جس سے متاثرہ افراد کے مالی نقصان کو محدود کرنے میں مدد ملے گی۔
Operation Chakra-VI: ڈیجیٹل گرفتاری فراڈ کے خلاف سی بی آئی کی 16 ریاستوں میں 80 سے زائد مقامات پر چھاپے کی کارروائی، دو افراد گرفتار
سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف سی بی آئی کی بڑی کارروائی۔ شیل کمپنیوں اور فرضی بینک کھاتوں کے ذریعے تقریباً دو کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف۔ 16 ریاستوں میں بیک وقت چھاپے، 60 خصوصی ٹیمیں تشکیل۔





