پنویل (مہاراشٹر): نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو اس کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق بدھ کی صبح تقریباً 7 بج کر 20 منٹ پر نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ آفس کی ویب سائٹ پر انگریزی زبان میں ایک پیغام موصول ہوا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہوائی اڈے کے احاطے میں پہلے ہی بم نصب کیا جا چکا ہے اور حکام کو فوری طور پر لوگوں کو وہاں سے نکال لینا چاہیے۔ اس دھمکی آمیز پیغام کے بعد متعلقہ حکام میں تشویش پیدا ہوئی اور علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں
ہوائی اڈے کے ایک ملازم کی شکایت پر ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں دھمکی آمیز پیغام سے منسلک ای میل آئی ڈی اور موبائل نمبر کے حامل شخص کے خلاف ناقابلِ دست اندازی پولیس (نان کاگنیزیبل) مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ سب انسپکٹر رمیش پاٹل اس کیس کی تفتیش کر رہے ہیں اور دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والے شخص کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ماضی میں بھی مل چکی ہے بم کی دھمکی
واضح رہے کہ اس سے قبل 13 جون کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے حیدرآباد آنے والی لوفتھانسا کی ایک پرواز کو بھی ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ اس معاملے میں بھی سکیورٹی اقدامات کیے گئے تھے اور متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کی تھیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

