PM Modi Sanskrit Shloka: وزیراعظم مودی کا رِگ وید کے منتر کے ذریعے قومی اتحاد کا بڑا پیغام، مل کر چلیں، ایک سر میں بولیں
اس منتر کا مفہوم بیان کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمیں سب کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے، ایک آواز میں بات کرنی چاہیے اور ہمارے خیالات و مقاصد ایک ہونے چاہییں۔ جس طرح قدیم زمانے میں دیوتا باہمی اتفاق اور ہم آہنگی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے تھے، اسی طرح ہمیں بھی قومی تعمیر اور ترقی کے لیے اتحاد اور بھائی چارے کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
Prayers for Venezuela: ریت کے فن پارے سے انسانیت کا پیغام، سدرشن پٹنائک نے سینڈ آرٹ کے ذریعے زلزلہ متاثرین سے کیا اظہار یکجہتی
سدرشن پٹنائک کی اس سینڈ آرٹ میں متاثرہ عوام کے لیے دعاؤں اور امدادی تعاون کی اپیل کو نمایاں کیا گیا ہے، جبکہ تباہ شدہ عمارتوں اور زلزلے سے ہونے والی وسیع تباہی کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وینزویلا سے ایک پیغام موصول ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے اس المناک سانحے کو اپنی فن کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔
Passport Fees Hiked: اب پاسپورٹ بنوانا ہوا مہنگا، بزرگ شہریوں اور بچوں کو 10 فیصد رعایت، نئی شرحیں یکم جولائی سے ہوں گی نافذ
پاسپورٹ کی مدتِ اعتبار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ بالغ افراد کا پاسپورٹ بدستور 10 سال کے لیے کارآمد رہے گا، جبکہ بچوں کا پاسپورٹ پانچ سال یا ان کے 18 برس کی عمر مکمل ہونے تک، جو بھی پہلے ہو، مؤثر رہے گا۔
Semiconductor Industry: سیمی کنڈکٹر صنعت میں بڑی پیش رفت، آئی بی ایم نے دنیا کی پہلی سب-1 نینو میٹر چپ ٹیکنالوجی پیش کی
0.7 نینو میٹر پروسیس نوڈ اور نئی ’’نینو اسٹیک‘‘ تھری ڈی ٹرانزسٹر آرکیٹیکچر پر مبنی ٹیکنالوجی۔ اس نینو چپ کو اے آئی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مستقبل کے الیکٹرانک آلات کے لیے اہم سنگ میل مانا جارہا ہے۔
Congress Allegations: ’’ہندوتوا کے ذریعے طلبا کو کیا جارہا ہے تیار جو بن سکتا ہے ملک کی تباہی کا باعث‘‘ این سی ای آر ٹی کی نئی کتابوں پر حسین دلوئی کی سخت تنقید
حسین دلوئی نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو اور ان کے خاندان پر زمین کی خریداری سے متعلق الزامات کے معاملے میں غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو اس پر کارروائی ہونی چاہیے۔
بلڈوزر انصاف نہیں انتقام اور نفرت کی سیاست کی علامت بن چکا ہے: مولانا ارشد مدنی نے ملک کے موجودہ حالات پر اٹھائے سوال
جمعیۃعلماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ بلاشبہ فرقہ پرستی اور مذہب کی بنیاد پر نفرت پیدا کرنے سے ملک کے حالات انتہائی مایوس کن اور خطرناک ہیں، لیکن ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، امید افزا بات یہ ہے کہ تمام ریشہ دوانیوں کے باوجود ملک کی اکثریت فرقہ پرستی کے خلاف ہے، ہم ایک زندہ قوم ہیں اور زندہ قومیں حالات کے رحم وکرم پر نہیں رہتیں۔ بلکہ اپنے کردار وعمل سے حالات کا رخ پھیر دیتی ہیں۔
Amazon’s $48 Billion Investment: وزیراعظم مودی نے ایمیزون کی 48 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا کیا خیرمقدم، سی ای او اینڈی جیسی سے ملاقات کو بتایا مثبت
ایمیزون کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق اس نئے اعلان کے بعد 2026 سے 2030 کے درمیان بھارت میں مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر کے لیے کمپنی کی مجموعی منصوبہ بند سرمایہ کاری 21 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائے گی، جو بھارت میں اے آئی اور کلاؤڈ کے شعبے میں ہونے والی سب سے بڑی عالمی سرمایہ کاریوں میں شمار کی جائے گی۔
ایمرجنسی کے 51 سال مکمل، ”25 جون یومِ قتلِ دستورتھا“، ڈاکٹر سدھیر سنگھ کی کتاب کے رسم اجرا پربھگت سنگھ کوشیاری کا دعویٰ- وائس چانسلرپروفیسریوگیش سنگھ بھی رہے موجود
یہ کتاب آزاد ہندوستان کی سیاسی تاریخ کے ایک نہایت اہم اورمتنازع دوریعنی ایمرجنسی (1975–1977) کا تنقیدی جائزہ پیش کرتی ہے۔ کتاب میں آئینی اداروں، شہری آزادیوں، جمہوری طرزِ حکمرانی اورانسانی حقوق پرایمرجنسی کے اثرات کا تاریخی اورفکری تجزیہ کیا گیا ہے۔
Kejriwal slams Ayodhya Trust: چندہ غبن معاملے کے لیے تشکیل شدہ ایس آئی ٹی پر اروند کیجریوال کا طنز، کہا-’’بااثر افراد کو بچانے کے لیے بنائی گئی ہے ٹیم‘‘
عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیجریوال نے جمعہ کو ایودھیا دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ایس آئی ٹی کے پاس مؤثر تحقیقات کرنے کے اختیارات ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ رام مندر میں چندے اور قیمتی نذرانوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی غیر جانبدارانہ جانچ ضروری ہے۔
رام مندر چڑھاوا چوری معاملے میں ایف آئی آر درج، ایس آئی ٹی کی جانچ رپورٹ کے بعد ہوئی بڑی کارروائی
رام مندرچڑھاوا چوری معاملے میں بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ رام جنم بھومی ٹرسٹ کے رکن کرشنا موہن کی شکایت پرایودھیا تھانے میں ایف آئی آردرج ہوئی ہے۔ اس سے پہلے ایس آئی ٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ بھی سونپ دی ہے، جس کے بعد کئی طرح کے سوال اٹھنے لگے ہیں۔





