Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Sanskrit Shloka: وزیراعظم مودی کا رِگ وید کے منتر کے ذریعے قومی اتحاد کا بڑا پیغام، مل کر چلیں، ایک سر میں بولیں

اس منتر کا مفہوم بیان کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمیں سب کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے، ایک آواز میں بات کرنی چاہیے اور ہمارے خیالات و مقاصد ایک ہونے چاہییں۔ جس طرح قدیم زمانے میں دیوتا باہمی اتفاق اور ہم آہنگی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے تھے، اسی طرح ہمیں بھی قومی تعمیر اور ترقی کے لیے اتحاد اور بھائی چارے کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر ہندوستانی تہذیب، سناتن روایات اور قومی یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے جمعہ کی صبح سوشل میڈیا پر رِگ وید کا ایک معروف سنسکرت منتر شیئر کیا۔ گزشتہ تین روز سے وزیرِ اعظم مسلسل ایسے سنسکرت اشلوک اور ان کے مفہوم عوام کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں، جن کا مقصد قوم میں نئی توانائی پیدا کرنا اور قومی ذمہ داری کا احساس اجاگر کرنا ہے۔

جمعہ کو وزیرِ اعظم مودی نے رِگ وید کا یہ منتر شیئر کیا:

सङ्गच्छध्वं संवदध्वं, सं वो मनांसि जानताम्।

देवा भागं यथा पूर्वे, सञ्जानाना उपासते॥

 

اس منتر کا مفہوم بیان کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمیں سب کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے، ایک آواز میں بات کرنی چاہیے اور ہمارے خیالات و مقاصد ایک ہونے چاہییں۔ جس طرح قدیم زمانے میں دیوتا باہمی اتفاق اور ہم آہنگی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے تھے، اسی طرح ہمیں بھی قومی تعمیر اور ترقی کے لیے اتحاد اور بھائی چارے کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

اس سے ایک روز قبل سمویدھان  ہتیہ  دیوس کے موقع پر وزیرِ اعظم مودی نے ایمرجنسی کے دور کو یاد کرتے ہوئے آزادی اور جمہوریت کی اہمیت پر مبنی ایک سنسکرت شلوک شیئر کیا تھا، جس میں آزادی کو حقیقی خوشی، اعلیٰ کامیابی اور بلند مقام کے حصول کا ذریعہ قرار دیا گیا تھا۔اس سے قبل بدھ کو بھی وزیرِ اعظم نے قومی خوشحالی اور ترقی کے حوالے سے ایک سنسکرت سُبھاشِت شیئر کیا تھا، جس میں محنت، قومی خدمت، مسلسل جدوجہد اور بہادری کو ملک کی دائمی خوشحالی کی بنیاد بتایا گیا تھا۔وزیرِ اعظم مودی کی جانب سے مسلسل شیئر کیے جا رہے ان سنسکرت اشلوک کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے اور انہیں ہندوستانی ثقافتی ورثے اور قومی یکجہتی کے فروغ کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read