رام مندر چڑھاوا چوری معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ (فائل فوٹو)
رام مندرچڑھاوا چوری معاملے میں پہلی بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ رام جنم بھومی ٹرسٹ کے رکن کرشن موہن کی شکایت پرایودھیا تھانے میں ایف آئی آردرج ہوئی ہے۔ یہ کارروائی اس وقت ہوئی ہے، جب وشوہندوپریشد (وی ایچ پی) اس موضوع پرجارحانہ رویہ اختیارکئے ہوئے ہے اورچڑھاوا چوری سے بے حد ناراض ہے۔ ایودھیا میں آج وی ایچ پی کی بڑی میٹنگ بھی ہوئی ہے۔ وشوہندوپریشد کے 5 بڑے اراکین میٹنگ میں موجود رہے۔ اس ایف آئی آرمیں ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کا نام نہیں ہے۔ ان کے ڈرائیورٹنّویادوکا نام شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انوکلپ مشرا اوراویناش شکلا کے نام ہیں۔ ایف آئی آرمیں ٹرسٹ کے کسی رکن کا نام نہیں ہے۔ جن لوگوں کے خلاف ایف آئی آردرج ہوئی ہے، ان میں رما شنکرمشرا، ٹنّو یادو، منیش یادو، انوکلپ مشرا، لوکش مشرا، اویناش شکلا کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، میٹنگ میں اس سے متعلق بڑے فیصلوں پرغوروخوض کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی آگے کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق، وشوہندوپریشد (وی ایچ پی) کے بین الاقوامی صدرآلوک کمارنے اپنی بات رکھی۔ انہوں نے کہا کہ چوری کرنے والوں کوجیل بھیجنا چاہئے۔
غیرضمانتی دفعات میں معاملہ درج
غیرضمانتی دفعات میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آرمیں کسی ملازم کے ذریعہ چوری کی بات کا ذکرہے۔ چوری کے سامان کی خریدوفروخت کا بھی ذکرہے۔ بی این ایس کی دفعہ 306, 316, 317, 317(4), 317(5), 61 میں معاملہ درج ہوا ہے۔ رام مندرچڑھاوا چوری معاملے میں ٹرسٹ نے ایف آئی آردرج کرائی۔ ایودھیا میں ایف آئی آرہوا۔ 6 سے زیادہ لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرایا گیا ہے۔ سبھی ملزمین کی جلد گرفتاری ہوسکتی ہے۔ ایس آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ کے بعد یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ٹرسٹ کے رکن کرشن موہن موہن کی تحریرپریہ ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔
وی ایچ پی نے کیا یہ بڑا مطالبہ
وشوہندو پریشد (وی ایچ پی) کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں اورحکومت سے بڑا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وی ایچ پی کا پہلا مطالبہ یہی ہے کہ قانونی کارروائی شروع کرنے کے لئے فوراً ایف آئی آردرج کی جائے۔ دوسرا مطالبہ ہے کہ مندرسے متعلق سبھی معاملوں کی تیزی سے جانچ ہواورسچ سامنے آئے۔ تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ چڑھاوا چوری معاملے سے متعلق معاملوں کا فاسٹ ٹریک کورٹ میں کیس چلے۔ چوتھا مطالبہ ہے کہ قصورواروں کوسخت سے سخت سزا ملے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

