Bharat Express DD Free Dish

ہتک عزت معاملے میں ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کو بڑی راحت، ہائی کورٹ نے گرفتاری پر لگائی روک

ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کوہتک عزت کے ایک مقدمے میں بڑی راحت ملی ہے۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ان کے وارنٹ گرفتاری پرروک لگا دی ہے۔ کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے آکاش وجے ورگیہ نے بھوپال میں ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکیا تھا۔

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کوہتک عزت کے ایک مقدمے میں بڑی راحت ملی ہے۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ان کے وارنٹ گرفتاری پرروک لگا دی ہے۔ جسٹس پرمود کماراگروال کی سنگل بنچ نے بنرجی کی درخواست کوبحال کردیا۔ 17 جون 2026 کوہائی کورٹ نے وکلاء کی غیرحاضری کی وجہ سے وارنٹ گرفتاری پرعائد پابندی ختم کردی تھی۔

جسٹس پرمود کماراگروال کی سنگل بینچ نے ابھیشیک بنرجی کی عرضی کو بھی خارج کردیا تھا۔ ریاستی حکومت نے وزیرکیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے آکاش وجے ورگیہ کی طرف سے بھوپال میں ان کے (ابھیشیک بنرجی) کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکیا گیا تھا۔ آکاش وجے ورگیہ نے کولکاتا میں ایک انتخابی جلسے کے دوران ابھیشیک بنرجی کے ذریعہ غنڈہ کہے جانے کے خلاف عرضی داخل کی تھی۔

آکاش نے یہ مقدمہ 2021 میں داخل کیا تھا۔ آکاش اندورکے سابق رکن اسمبلی ہیں۔ شکایت میں کہا گیا کہ نومبر2020 میں کولکاتا میں ایک سیاسی ریلی کے دوران ٹی ایم سی لیڈرابھیشیک بنرجی نے آکاش کو’غنڈہ‘ کہہ دیا تھا۔ اس معاملے میں ایم پی-ایم ایل اے کورٹ بھوپال کے ذریعہ ابھیشیک بنرجی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ آکاش کا کہنا ہے کہ اس سے ان کی عزت ووقارکوبہت نقصان پہنچا ہے۔ اس کے بعد عدالت نے ابھیشیک بنرجی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کردیا۔ اس کے بعد ابھیشیک بنرجی نے ہائی کورٹ میں اس وارنٹ کوچیلنج دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read