PM Modi Releases 24th PM Kisan Installment: وزیر اعظم مودی نے پی ایم کسان کی 24ویں قسط جاری کی، 9.34 کروڑ کسان خاندانوں کو ملے 18,680 کروڑ روپے
گجرات کے بھلڈی سے ملک بھر کے مستحق کسانوں کے کھاتوں میں رقم براہِ راست منتقل؛ گجرات کے 52.33 لاکھ سے زائد کسان خاندانوں کو 1,051 کروڑ روپے سے زیادہ کی امداد
Joshimath Helicopter Crash: بدری ناتھ دھام سے واپسی پرہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک
جس وقت ہیلی کاپٹر بدری ناتھ سے واپس آ رہا تھا، اس دوران علاقے میں موسم خراب تھا۔ پہاڑی علاقوں میں موسم اچانک تبدیل ہونے اور حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث پرواز کرنا کافی مشکل ہو سکتا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خراب موسم کے دوران چائیں اور تھینگ گاؤں کے اوپر ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔تازہ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
Reliance Jio: موبائل بازار میں ریلائنس جیو کا غلبہ برقرار، ایئرٹیل سے 10 گنا زیادہ موبائل صارفین جوڑے
جیو نے 19 لاکھ نئے صارفین جوڑے ، ایئر ٹیل کے کھاتے میں صرف 2لاکھ۔ٹرائی ڈیٹا کے تجزیہ میں خلاصہ، جیو ایکٹو سبسکرائبرز کے لحاظ سے بھی آگے ۔ ایرٹیل اور ووڈافون آئیڈیا کے سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی۔
Investigate Sourav Das’s Background: سورو داس کے پس منظر کی جانچ ہو، مدراس ہائی کورٹ میں درخواست پر سی جے پی رہنما کو نوٹس
ہائی کورٹ نے اس معاملے میں متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت 6 ہفتے بعد ہوگی۔ فی الحال عدالت نے صرف نوٹس جاری کیا ہے، جس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ درخواست میں لگائے گئے الزامات ثابت ہو گئے ہیں۔
Prime Minister Narendra Modi: ملک میں افراتفری پھیلا کر مودی کو بدنام کرنا چاہتے تھے کچھ لوگ، کسانوں کو کھاد کی قلت کا خوف بھی دلایا: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے اپوزیشن کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ آج ملک کا ہر کسان اور ہر نوجوان ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، لیکن بدقسمتی سے کچھ لوگوں کو یہ اچھا نہیں لگ رہا۔ یہ ایسے لوگ ہیں جو ملک کو مشکل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا منصوبہ ملک میں افراتفری پھیلانا تھا تاکہ وہ ’مودی‘ کو بدنام کرسکیں۔
Cafe Kashi Case against YouTuber: کیفے کاشی پر بیف پر تنازع، فرقہ وارانہ تبصرے کرنے کے الزام میں یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ درج، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
ویڈیو میں ڈیرن نے دعویٰ کیا تھا کہ ہندو مذہب کے مقدس مقام کاشی کے نام پر قائم اس کیفے میں بیف پیش کیا جاتا ہے، حالانکہ یہ علاقہ زیادہ تر مسلم آبادی پر مشتمل ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کیفے میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے ساتھ محمد علی جناح کا چاندی کا مجسمہ بھی نصب کیا گیا ہے
Adani Airports and The Indian Hotels Company Limited: اڈانی ایئرپورٹس اور آئی ایچ سی ایل کی شراکت داری سے آسام کے مہمان نوازی شعبے کو ملے گا بڑا فروغ: وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما
ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ ہوٹلوں کے ان معروف برانڈز کی موجودگی سے گوہاٹی کو شمال مشرقی ہندوستان کے ابھرتے ہوئے ہوابازی اور تجارتی مرکز کے طور پر مزید مضبوطی ملے گی۔ ان کے مطابق یہ سرمایہ کاری ریاست میں فضائی آمد و رفت میں اضافے، سیاحت کے فروغ، کاروباری سرگرمیوں میں تیزی اور نجی شعبے کے بڑھتے اعتماد کی بھی عکاسی کرتی ہے۔
PM Modi in Banaskantha: ہمارے کسان ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد اور ملک کی ترقی کے سب سے بڑے ستون ہیں: پی ایم مودی
وزیر اعظم نے گجرات کے بناس کانٹھا میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا، احمد آباد-وارانسی ایکسپریس اور مہسانہ-بیچراجی-سابرمتی میمو ٹرین خدمات کو ہری جھنڈی دکھائی، کسانوں کے لیے حکومت کی پانچ اہم اسکیموں کا ذکر کیا۔
Union Home Minister Amit Shah arrives in Lucknow: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ لکھنؤ پہنچے، بی جے پی کی ریاستی مجلس عاملہ کے اجلاس کا کیا افتتاح
ریاستی بی جے پی صدر پنکج چودھری نے کہا کہ امت شاہ کی رہنمائی سے پارٹی کارکنوں کو نئی توانائی ملے گی اور 2027 کا ہدف حاصل کرنے کے لیے تمام کارکن نئے جوش کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ نئی ریاستی تنظیم کی تشکیل کے بعد پنکج چودھری کی قیادت میں ریاستی مجلس عاملہ کا یہ پہلا اجلاس ہے۔
Mokama MLA Anant Singh: دلار چند یادو قتل معاملے میں اننت سنگھ کی مشکلات میں اضافہ، سپریم کورٹ نے سرینڈر کرنے کا دیا حکم
بہار کے موکاما سے رکن اسمبلی اننت سنگھ کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، عدالت نے یکم دسمبر تک خودسپردگی کرنے کی ہدایت دی، پولیس کو چار ماہ کے اندر تحقیقات مکمل کرنے کا حکم۔





