Bharat Express DD Free Dish

قومی

وزیراعظم گجرات میں 4,030 نئے بچوں کے لیے سازگار آنگن واڑی مراکز کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، جبکہ مکمل ہوچکے 361 مراکز کا افتتاح بھی کریں گے۔ اس منصوبے پر 800 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے اور اس سے چار لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ 

ڈاکٹر شمس اقبال نے کونسل کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں نے جس ادارے سے اپنے کریئرکا آغاز کیا تھا اسی ادارے سے اس کا اختتام کررہا ہوں۔ ادارے کے عملے نے میرا بھرپورتعاون دیا، جس کے لیے میں ممنون ہوں۔ میری خوش بختی ہے کہ مجھے ایسا فعال عملہ نصیب ہوا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے تمام مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے 18 دنوں تک احتجاج جاری رکھا، جس کے بعد انتظامیہ نے ان کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے۔ طلبا نے پوری رات جشن منایا اور اسے تاریخی جیت قرار دیا۔ وہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 2000 سے زائد تدریسی اور غیرتدریسی عملہ نے شرکت کی، یونیورسٹی کے اساتذہ اورعملہ نے طلبہ یونین انتخابات کے مسئلے کوخوش اسلوبی سے حل کرنے پرجامعہ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ای وی ایم کے ساتھ وی وی پی اے ٹی کی پرچیوں کا ملاپ، سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں نگرانی اور الیکشن کمیشن کی ادارہ جاتی خودمختاری جیسے اقدامات ضروری ہیں۔ صرف مشین بدلنے سے انتخابات نہیں جیتے جاتے اور محض سوال اٹھانے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوتی۔

دھوکہ دہی معاملے کی تفتیش کے دوران سکیش کا نام بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں سے بھی جڑا، جن میں نورا فتیحی اور جیکلین فرنانڈیز شامل ہیں۔ نورا نے تفتیشی ایجنسیوں کے سامنے خود کو اس پورے معاملے میں سازش کا شکار قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں سکیش کی اصل شناخت اور اس کی مجرمانہ سرگرمیوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں۔

مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی سمیت پورے این سی آر میں 5 نومبر سے 20 نومبر تک تعمیراتی اور انہدامی کاموں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی کے لحاظ سے یہ 15 دن انتہائی اہم ہیں اور اس دوران تمام لوگوں کو تعاون کرنا چاہیے۔ قومی سطح کے اہم منصوبوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔

اپنے خطاب میں امیت شاہ نے کانگریس رہنما راہل گاندھی اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے رہنما مسلسل بی جے پی پر سوال اٹھاتے ہیں، لیکن انہیں عوام کے درمیان اپنے کام کاج کا حساب بھی دینا چاہیے۔شاہ نے دعویٰ کیا کہ اکھلیش یادو کی قیادت میں سماج وادی پارٹی مسلسل انتخابات میں شکست کا سامنا کر رہی ہے،

معاہدے سے 2 ارب سے زیادہ لوگوں پر مشتمل وسیع بازار تشکیل پانے کی امید، عالمی معیشت میں تقریباً 25 فیصد حصہ داری۔ دستخط کے 4 سے 5 ماہ کے اندر نافذ ہوسکتا ہے تجارتی معاہدہ۔

وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر گجرات میں ہیں۔ دورے کے پہلے دن انہوں نے بنَاسکانٹھا کے بھلڑی میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کیا اور 325 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار بھارت بووائن بریڈنگ اینڈ ریسرچ سینٹر (بی بی بی آر سی) کا افتتاح کیا۔

تاجروں نے 10 اکتوبر کو جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج کی مثال بھی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس روز صرف 5 سے 7 ہزار افراد کے جمع ہونے سے وسطی دہلی میں 8 گھنٹے تک ٹریفک جام رہا تھا۔ اب جب 10 لاکھ لوگوں کی آمد کا امکان ہے تو حالات کس قدر سنگین ہو سکتے ہیں، اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔