National Space Day: نئے کال چکر کی شروعات، نیشنل اسپیس ڈے پر پی ایم مودی نے شیئر کیا دلچسپ ویڈیو
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک نے اجتماعی طور پر 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عزم کیا ہے۔ اس مقصد کے حصول میں خلائی شعبہ نہایت اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو مسلسل وسعت دے رہا ہے اور عالمی سطح پر اس کی موجودگی پہلے کے مقابلے میں زیادہ نمایاں ہو رہی ہے۔
All India Weather Update: دہلی-این سی آر میں جھم جھم بارش، کئی ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ
اتر پردیش میں بارش کے حوالے سے خاص طور پر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے میرٹھ، سہارنپور، مرادآباد، بریلی، گورکھپور، وارانسی، پریاگ راج، جونپور، مرزا پور اور سون بھدر سمیت تقریباً 35 اضلاع میں شدید بارش کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ وہیں بہرائچ اور شراوستی میں حالات زیادہ سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،
CMD Upendrra Rai Speech: ’قابل ہی بنیں ڈاکٹر …‘ ممبئی کجری مہوتسو میں سی ایم ڈی اپیندر رائے نے زندگی کے فلسفے اور ریزرویشن پر پیش کی بے باک رائے ، پڑھیں مکمل تقریر
بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے ممبئی میں منعقدہ ’کجری مہوتسو 2026‘ سے خطاب کرتے ہوئے غازی پور سے ممبئی تک اپنے ابتدائی جدوجہد کے ایام، زندگی کے فلسفے اور طبی شعبے میں ریزرویشن کے نظام پر بے باک خیالات کا اظہار کیا۔
Odisha China bound Ship sinks: خلیج بنگال میں پاناما کے پرچم والا مال بردار جہاز ڈوب گیا، بھارتی بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری
حکام کے مطابق جہاز میں 24 افراد پر مشتمل عملہ سوار تھا۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ کتنے افراد کو بچایا جا چکا ہے۔ایک سینئر آئی پی ایس افسر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ عملے کے بیشتر اراکین چینی شہری تھے۔ آس پاس سے گزرنے والے دیگر بحری جہازوں کو بھی ریسکیو آپریشن میں مدد کے لئے الرٹ کیا گیا ہے۔
Kajari Mahotasav 2026: کجری مہوتسو 2026: ممبئی میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے اور لوک گلوکارہ مالنی اوستھی نے یوں کیا اپنے خیالات کا اظہار
ممبئی میں منعقدہ ’کجری مہوتسو 2026‘ کے دوران بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے اور پدم شری مالنی اوستھی نے صحافیوں سے گفتگو کی۔ دونوں شخصیات نے ساون کی اہمیت، لوک ثقافت اور اپنی مٹی سے جڑے رہنے کے احساس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت، دہلی کی گورننگ باڈی کی میٹنگ، موجودہ حالات کے تناظرمیں کردار سے متعلق تبادلہ خیال
میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پہلے تشکیل دی گئی مختلف کمیٹیوں کو اپنی رپورٹس گورننگ باڈی کے سامنے پیش کرنی چاہئیں تاکہ ان کی کارکردگی اور پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے اور آئندہ کے لیے مناسب لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ ذمہ داران کواپنی ذمہ داریوں کوپوری سنجیدگی، باقاعدگی اور اجتماعی جذبے کے ساتھ ادا کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا گیا۔
E20 Petrol Worries Are Changing: ای20 پیٹرول کے خدشات ہو رہے ہیں تبدیل، اپنی گاڑیوں میں کیا ڈلواتے ہیں بھارتی صارفین
ای20 پیٹرول سے متعلق خدشات کے باعث بھارت میں زیادہ تر موٹر گاڑی سوار پریمیم فیول کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مارچ سے ہائی آکٹین پیٹرول کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
Rahul Gandhi’s ‘Chhatron Ki Goonj’ event:خواتین ملک کی طاقت،منوسمرتی میں ان کی غلط تشریح…’چھاتروں کی گونج‘میں بولے راہل گاندھی
انہوں نے کہا کہ ’منوسمرتی‘ میں کہا گیا ہے کہ لڑکی بچپن میں اپنے والد کی ملکیت ہوتی ہے، جوانی میں اپنے شوہر کی اور بڑھاپے میں اپنے بچوں کے لیے جیتی ہے۔ لیکن یہ باتیں شرمناک ہیں۔ ہماری خواتین کو آزاد ہونا چاہیے۔ آپ کسی پر منحصر نہیں ہیں۔ والد، شوہر اور بیٹے کے ساتھ آپ کے رشتے ہیں، لیکن آپ کی شناخت ان سے طے نہیں ہوتی۔ آپ کی اپنی شناخت ہے۔
The ‘Seva Sankalp Abhiyan’ Will Run for A Month: بی جے پی کی نئی ٹیم کی پہلی میٹنگ میں بڑا فیصلہ، پی ایم مودی کی عوامی زندگی کے 25 سال پر ایک ماہ تک چلے گا ’سیوا سنکلپ ابھیان‘
بی جے پی نے اس بار ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کی عوامی زندگی اور ان کے وزیر اعظم کے عہدے پر 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر یہ مہم تقریباً ایک ماہ تک جاری رہے گی۔
Did India Overstate GDP Growth: کیا بھارت نے جی ڈی پی کی شرح نمو بڑھا چڑھا کر کی پیش؟ نئی تحقیق نے 2.5 فیصد کے دعوے پر اٹھا دیے سوال
نئی تحقیق نے بھارت کی جی ڈی پی شرح نمو کے اعداد و شمار پر جاری بحث کو ختم کرنے کے بجائے اسے مزید پیچیدہ کر دیا ہے، اور واضح کیا ہے کہ کسی معیشت کی حقیقی ترقی کا اندازہ لگانے کے لیے درست ڈیٹا، مناسب موازنہ اور شفاف شماریاتی طریقہ کار بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔





