Bharat Express DD Free Dish

قومی

دہلی یونیورسٹی میں پی جی نشست کی الاٹمنٹ امیدوار کی میرٹ، متعلقہ پروگرام کے لیے اہلیت، سماجی زمرے اور دستیاب نشستوں کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ بعض حالات میں یکساں اسکور حاصل کرنے والے امیدواروں کے درمیان فیصلہ کرنے کے لیے یونیورسٹی کے ٹائی بریکنگ قواعد بھی لاگو کیے جاسکتے ہیں۔یونیورسٹی نے صرف ان پروگرامز کے کم از کم الاؤکیشن اسکور جاری کیے ہیں جن میں اسپاٹ راؤنڈ-2 کے دوران نشستیں الاٹ کی گئی تھیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے 20 اسپیس اسٹارٹ اپس کے CEOs اور فاؤنڈرز سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے نوجوان کاروباری افراد کی ہمت اور حکومت پر ان کے اعتماد کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

حادثے کے 24 گھنٹے سے زیادہ گزرنے کے باوجود جب متھن کا کوئی سراغ نہیں ملا تو اہل خانہ اور مقامی لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا۔ لوگوں نے سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک روک دی اور بچے کو جلد تلاش کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک متھن نہیں ملتا، ان کی بے چینی اور غصہ ختم نہیں ہوگا۔

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ سیاحوں اور مقامی لوگوں کی گاڑیوں پر پہاڑوں سے ملبہ گرنے کے واقعات میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق 21 اگست کی صبح تقریباً چار بجے نازیہ کے میکے والوں کو فون کرکے اس کی موت کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملنے کے بعد اہل خانہ فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ خاندان نے نازیہ کی موت پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ممکن ہے اسے سسرال والوں نے قتل کیا ہو اور بعد میں واقعے کو خودکشی کا رنگ دے دیا گیا ہو۔

تمام فائنلسٹ کی نظریں اس باوقار تاج پر ہیں، جسے حاصل کرنا ان کے لیے ایک بڑے خواب کی تعبیر ثابت ہوسکتا ہے۔ مقابلے کو لے کر شائقین میں بھی خاصا جوش و خروش ہے اور آج کے فائنل میں یہ فیصلہ ہوگا کہ 52 دعویداروں میں سے کون مس یونیورس انڈیا 2026 کا تاج اپنے نام کرتی ہے۔

ملک میں’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کو2034کے بجائے2029میں ہی نافذ کرنے کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی موسم سرما کے اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کر سکتی ہے۔ جانیے مودی حکومت کا ماسٹر پلان کیا ہے۔

کینیڈا میں خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نِجّر کے قتل کی ذمہ داری دہشت گرد قرار دیے گئے گولڈی برار نے لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے مبینہ آڈیو کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

وزارت کے مطابق اگر کوئی شخص سوائن فلو یا ایچ ون این ون انفیکشن کا شکار ہوجائے تو گھبرانے کے بجائے مناسب احتیاطی اقدامات کرنا ضروری ہے۔ مریض کو ڈاکٹر کی نگرانی میں رہنا چاہیے اور صحت یابی کے دوران مناسب آرام کے ساتھ غذائیت سے بھرپور غذا کا استعمال کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنا بھی انتہائی اہم ہے۔

قومی خلائی دن کے موقع پر امت شاہ نے چندریان-3 کی تاریخی کامیابی اور اسرو کے سائنس دانوں کی خدمات کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بھارت خلائی شعبے میں عالمی قیادت کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔