Chief Minister C. Joseph Vijay:تمل ناڈومیں’تحفوں‘کی بارش،2اکتوبرسے خواتین کے لیے مفت بس سفر،14جنوری سے مفت گیس سلنڈر
وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے کا اسمبلی میں بڑا اعلان،’ویتری پینم‘ اسکیم کے تحت خواتین اور ٹرانس جینڈر افراد کو مفت بس سفر کی سہولت، اہل خاندانوں کو سالانہ 3 مفت گیس سلنڈروں کی رقم براہ راست بینک اکاؤنٹ میں ملے گی
NEET PG 2026 ایڈمٹ کارڈ آج جاری ہونے کا امکان، ایسے کریں ڈاؤن لوڈ
NEET PG 2026 کا امتحان 30 اگست 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔ امتحان کے لیے ایگزام سٹی انٹی میشن 12 اگست کو جاری کی جاچکی ہے۔ اب ایڈمٹ کارڈ جاری ہونے کے بعد امیدوار امتحانی مرکز، رپورٹنگ ٹائم اور امتحان سے متعلق دیگر اہم ہدایات دیکھ سکیں گے۔
HM Amit Shah’s Blueprint on Security:سلامتی پرامت شاہ کا بلیو پرنٹ،دہلی میں ملک کے850ماہرافسران کے ساتھ اہم اجلاس
قومی سلامتی حکمتِ عملی کانفرنس کا نواں اجلاس شروع، اس اہم کانفرنس میں ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی سے متعلق مختلف چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ان سے نمٹنے کے لیے نئی حکمتِ عملی تیار کی جائے گی۔
Torrential rain in Delhi-NCR:دہلی،نوئیڈا اورغازی آباد میں موسلادھاربارش،کئی مقامات پرٹریفک کی رفتارتھمی
دہلی کے دیگر علاقوں میں بھی کہیں ٹریفک جام اور کہیں پانی میں پھنسی گاڑیوں کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ بارش کے باعث دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد کے کئی راستوں پر ٹریفک کی رفتار متاثر ہوئی۔ فریدآباد میں بھی تیز بارش جاری رہی، جس کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے لگا۔ پانی کی نکاسی میں وقت لگنے کی وجہ سے متعدد مقامات پر آمدورفت متاثر ہوئی۔
Amit Shah pays tribute on Arun Jaitley’s death anniversary: ارون جیٹلی نے نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے اور انہیں عام لوگوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا: امت شاہ
وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کی معیشت کو نئی سمت دینے والے اہم اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی اور نوٹ بندی جیسے بڑے فیصلوں کے دوران ارون جیٹلی نے جس مہارت کے ساتھ پالیسیوں کو نافذ کرنے میں کردار ادا کیا، وہ ان کی غیر معمولی انتظامی صلاحیت کا ثبوت ہے۔
Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ نے شہید شیورام ہری راج گرو کی یوم پیدائش کے موقع پر پیش کی خراج عقیدت
شیورام ہری راج گرو، شہید بھگت سنگھ اور سکھ دیو تھاپر کے ساتھ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کے اس عظیم باب کے اہم کردار تھے، جس نے پورے ملک میں آزادی کی تحریک کو نئی توانائی بخشی۔ تینوں انقلابیوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جان قربان کی۔23 مارچ 1931 کو راج گرو، بھگت سنگھ اور سکھ دیو نے برطانوی حکومت کے خلاف جدوجہد کی پاداش میں پھانسی قبول کی۔
Union minister Ramdas Athawale: رام داس اٹھاولےنے ریزرویشن کی مخالفت کرنے والوں پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا کیا مطالبہ
رام داس اٹھاولے نے کہا کہ ملک میں کچھ لوگ ریزرویشن ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن ریزرویشن ایک آئینی حق ہے اور اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے ریزرویشن مخالف سرگرمیوں کو آئین کے خلاف قرار دیتے ہوئے ایسے معاملات میں سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
All India Weather Update: دہلی-این سی آر میں آج ہلکی بارش کا امکان، بادلوں اور حبس کے درمیان محکمہ موسمیات کا نیا اپ ڈیٹ
آئی ایم ڈی کے مطابق پیر، 24 اگست کو دہلی میں زیادہ تر وقت آسمان پر بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے دوپہر کے درمیان دہلی کے کئی علاقوں میں بہت ہلکی سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ بعض مقامات پر درمیانی شدت کی بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔
Amravati Hospital Fire: امراوتی کے سرکاری اسپتال میں آگ لگانے سے 3 نوزائیدہ بچوں کی موت، 6 زخمی
حادثے کے بعد پولیس اور اسپتال انتظامیہ نے آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وینٹی لیٹر میں دھماکا کس وجہ سے ہوا اور آیا اس میں کوئی تکنیکی خرابی موجود تھی یا نہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی جانچ کی جارہی ہے کہ طبی آلات کی بروقت جانچ اور دیکھ بھال کی جارہی تھی یا نہیں۔اس واقعے نے اسپتال کی فائر سیفٹی اور ہنگامی انتظامات پر بھی سنگین سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔
Sanjay Raut: سنجے راوت کے بیان سے مچی سیاسی ہلچل؟ پی ایم مودی اور راہل گاندھی پر بڑا دعویٰ
سنجے راوت نے ’ون نیشن، ون الیکشن‘ کے معاملے پر بھی این ڈی اے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس تجویز پر چاہے جتنی میٹنگز، بحث یا غور و فکر کرلیا جائے، 2029 میں موجودہ حکمران اتحاد کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے امکانات نہیں ہیں۔ ان کے اس دعوے نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔





