Home Affairs operation:بیرون ملک چھپے گینگسٹروں کی اب خیرنہیں!ملائیشیا سے بَمبیہا گینگ کے3ملزم گرفتار،امورداخلہ کی کارروائی سے جرائم پیشہ افرادمیں خوف
ملائیشیا میں چھپے تین مبینہ گینگسٹروں کو گرفتار کرکے بھارت واپس لایا گیا ہے۔ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی تینوں کو گرفتار کیا گیا، جس کے بعد مزید تفتیش کے لیے انہیں پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
Delhi-NCR Heavy Rains in India Affected Air Operations: دہلی-این سی آر میں موسلادھار بارش سے فضائی آپریشن متاثر،کئی پروازوں کا رخ موڑا گیا، ایئرلائنز نے مسافروں کے لیے جاری کی ایڈوائزری
دہلی میں مسلسل بارش کے باعث ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خراب موسمی حالات کے سبب کچھ پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں پر اتارنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ بعض پروازوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔
Sarguja Women Led School Nutrition Drive: نہ وینڈر، نہ ٹھیکیدار: سرگوجا کی ماؤں نے خود لکھی 1000 بچوں کی صحت کی کہانی
چھتیس گڑھ کے سرگوجا ضلع میں خواتین نے خود پہل کرتے ہوئے تقریباً ایک ہزار بچوں کی صحت اور غذائیت کو بہتر بنانے کی ایک قابلِ ذکر مثال قائم کی ہے۔ یہاں بچوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنے کی ذمہ داری کسی وینڈر یا ٹھیکیدار کے حوالے کرنے کے بجائے مقامی ماؤں نے خود سنبھالی ہے۔
PM Modi to speak to emerging athletes:’ایمرجنگ ایتھلیٹس‘سے27اگست کوبات کریں گے پی ایم مودی،2036 اولمپکس کے لیے تیار ہوگا روڈمیپ
پروگرام کا بنیادی مقصد ابھرتے ہوئے نوجوانوں سے وزیر اعظم کی براہ راست بات چیت کرانا ہے، ساتھ ہی 2036 اولمپکس کے لیے باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت اور ان کی تیاری کے سلسلے میں ایک جامع روڈمیپ تیار کرنا بھی ہے۔
Kidney stones: کن سبزیوں کو ساتھ کھانے سے گردے میں پتھری ہوتی ہے؟ حقیقت جان کر دور کرلیں تمام غلط فہمیاں
اگر کسی فرد کو پہلے گردے میں پتھری ہو چکی ہے تو اس کی خوراک کا تعین اس بات پر بھی منحصر ہوگا کہ پتھری کس قسم کی تھی۔ اس لیے انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ’’یہ دو سبزیاں کبھی ساتھ نہ کھائیں‘‘ جیسی باتوں پر آنکھ بند کرکے یقین کرنا درست نہیں۔سبزیاں مجموعی طور پر صحت مند غذا کا اہم حصہ ہیں۔
Uttar Pradesh Assembly Elections 2027:چینی کڑوی،سیاست میٹھی،اپوزیشن کے ہتھیارسے کیا بی جے پی کی حکمت عملی پڑے گی پھیکی؟
چینی کی بڑھتی قیمتیں ریاست میں ایک بڑے سیاسی مسئلے کے طور پر ابھر رہی ہیں۔ اپوزیشن اسے بی جے پی کے خلاف اہم ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ این ڈی اے کے لیے یہ مسئلہ مشکل کھڑی کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
Union Home Minister Amit Shah: آسام میں سیلاب کی صورتحال پر وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے امت شاہ سے کی ملاقات
آسام میں بارش اور سیلاب کے باعث متعدد علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہونے کے درمیان ریاستی حکومت کی جانب سے راحتی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ متاثرہ لوگوں تک ضروری سامان پہنچانے، انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور سیلاب کے بعد بنیادی سہولیات بحال کرنے کے لیے انتظامیہ سرگرم ہے۔وزیر اعلیٰ سرما نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحتی کاموں کے ساتھ ساتھ بازآبادکاری کا عمل بھی اہم ہے۔
PM Modi shares Sanskrit Subhashit:’ندیوں کے مسلسل بہاؤ سے لے کرجذبۂ ہمدردی تک‘،پی ایم مودی نے سنسکرت سبھاشیت شیئرکیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمدری، اطمینان، محنت اور پختہ عزم کو زندگی میں کامیابی کی بنیاد قرار دیا، وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیا جانے والا یہ پہلا سبھاشیت نہیں ہے۔ وہ مسلسل ہندوستانی فلسفے اور علمی روایت کے ان قیمتی پیغامات کو عوام کے سامنے پیش کرتے رہے ہیں۔
Uttar Pradesh Assembly Elections 2027: یوپی انتخابات،مسلم اثروالے حلقوں پراویسی کی نظر،اتحاد نہ ہوا تو اکیلے میدان میں اترنے کی تیاری
اے آئی ایم آئی ایم کی پہلی ترجیح اتحاد، سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق نہ ہوا تو200 سے250 اسمبلی نشستوں پر الیکشن لڑنے کی تیاری، پارٹی نے فی الحال پریاگ راج، بہرائچ، سہارنپور، مرادآباد، رام پور اور امروہہ کی کئی اسمبلی نشستوں پر اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔
Play schools in Prayagraj:پریاگ راج کے پلے اسکول میں3سالہ معصوم بچی سے مبینہ جنسی زیادتی،ڈانس ٹیچرحراست میں
ماں سے شکایت کے بعد معاملہ سامنے آیا، پولیس نے نابالغ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، والدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بچی کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی امید میں اسکول میں داخل کرایا تھا، لیکن اس واقعے نے انہیں شدید صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔





