Bharat Express DD Free Dish

PM Modi shares Sanskrit Subhashit:’ندیوں کے مسلسل بہاؤ سے لے کرجذبۂ ہمدردی تک‘،پی ایم مودی نے سنسکرت سبھاشیت شیئرکیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمدری، اطمینان، محنت اور پختہ عزم کو زندگی میں کامیابی کی بنیاد قرار دیا، وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیا جانے والا یہ پہلا سبھاشیت نہیں ہے۔ وہ مسلسل ہندوستانی فلسفے اور علمی روایت کے ان قیمتی پیغامات کو عوام کے سامنے پیش کرتے رہے ہیں۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ہندوستانی علمی روایت، سناتن ثقافت اور اخلاقی اقدار سے بھرپور ایک سنسکرت سبھاشیت شیئر کیا۔ اس پیغام کے ذریعے وزیر اعظم نے کروناء، اطمینان اور مردانہ محنت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں باہمی تعاون، ہم آہنگی اور بھائی چارے کو مضبوط بنانے کا پیغام دیا۔ وزیر اعظم مودی مسلسل قدیم ہندوستانی شاستروں اور سنسکرت کے سبھاشیتوں کے ذریعے لوگوں کو مثبت سوچ، خود پر قابو اور عوامی فلاح کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتے رہے ہیں۔

جانئے کیا ہے شلوک کا مطلب

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں جو سنسکرت شلوک شیئر کیا، وہ انسان کے اندرونی اوصاف اور عملی زندگی میں اس کے رویے کی سمت متعین کرنے والا پیغام دیتا ہے۔ شلوک اس طرح ہے:

’’कारुण्येनात्मनो मानं तृष्णां च परितोषतः।

उत्थानेन जयेत्तन्द्रीं वितर्कं निश्चयाज्जयेत्॥‘‘

 

اس سنسکرت سبھاشیت کا مفہوم ہے کہ دوسرے جانداروں کے تئیں دل میں کروناء اور رحم کا جذبہ رکھنے سے انسان کو حقیقی عزتِ نفس حاصل ہوتی ہے۔ اسی طرح زندگی میں اطمینان اور قناعت اختیار کرنے سے بے حد خواہشات اور لالچ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ شلوک میں مزید کہا گیا ہے کہ انسان کو اپنی محنت اور مردانگی کے ذریعے سستی اور کاہلی پر فتح حاصل کرنی چاہیے، جبکہ پختہ عزم اور مضبوط ارادے سے ذہن میں پیدا ہونے والے بے بنیاد شکوک و شبہات اور غیر ضروری دلائل کو ختم کرنا چاہیے۔

مسلسل سبھاشیت کے ذریعے اخلاقی شعور کا پیغام

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شیئر کیا جانے والا یہ پہلا سبھاشیت نہیں ہے۔ وہ مسلسل ہندوستانی فلسفے اور علمی روایت کے ان قیمتی پیغامات کو عوام کے سامنے پیش کرتے رہے ہیں۔ اس سے قبل 21 اگست کو بھی وزیر اعظم نے ایک سنسکرت شلوک شیئر کیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ جس طرح ندیاں بغیر کسی غرض کے مسلسل بہتی ہیں، راستے میں آنے والے تمام جانداروں کی پرورش کرتی ہیں اور آخرکار سمندر میں ضم ہوجاتی ہیں، اسی طرح انسان کو بھی اپنی صلاحیتوں کا استعمال انسانیت کی بھلائی اور بے لوث خدمت کے لیے کرنا چاہیے۔ اسی طرح 20 اگست کو شیئر کیے گئے ایک اور شلوک کے ذریعے وزیر اعظم نے مشکل اور بحرانی حالات میں بھی صبر اور حوصلہ نہ کھونے کا پیغام دیا تھا۔ ان مسلسل پیغامات کے ذریعے وہ قدیم ہندوستانی علمی روایت کو جدید زندگی کے اخلاقی اصولوں سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read