Bharat Express DD Free Dish

قومی

جماعت اسلامی ہند نے منریگا جیسے پروگرام شروع کرنے، اقلیتی امور کے بجٹ میں اضافہ کرنے اور اقلیتوں کے لئے مختص اسکالر شپ کو دوبارہ بحال کرنے سمیت 16 اہم تجاویزپیش کی ہیں۔

دسمبر 2024 میں ہندوستان کی اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولی 7.3 فیصد بڑھ کر 1.77 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ جو کہ ایک سال پہلے کی اسی مدت میں 1.65 لاکھ کروڑ روپے تھا۔

VAHAN پورٹل (منسٹری آف روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2019 میں گاڑیوں کی کل رجسٹریشن 24.16 ملین، 2020 میں 18.6 ملین، 2021 میں 18.9 ملین، اور 2022 میں 21.5 ملین تھی۔

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر ایس ٹی حسن نے کہا کہ ہمیں اس معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑ سکتا ہے۔ میں ایک بات کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر ایسا ہوا تو کچھ لوگوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انتظامی افسران کو غیر قانونی طریقے سے کسی بھی قسم کی تعمیرات نہیں کرانے چاہیے۔

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کو کہا کہ مرکزی کابینہ نے پی ایم فصل بیمہ یوجنا کو 2026 تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 2024 میں اس اسکیم کے ذریعے 4 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچا۔

وزیراعظم نریندر مودی تین جنوری کو دہلی میں کئی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں اقتصادی طور پر کمزورطبقات کے لئے 1675 فلیٹ دوشہری تعمیرنوکے منصوبوں میں سی بی ایس ای انٹیگریٹڈ آفس کمپلیکس اور ویر ساورکر کالج شامل ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بدھ کو ڈائی امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) کے لیے ایک بار کے خصوصی پیکیج کو موجودہ غذائیت پر مبنی سبسڈی (این بی ایس) اسکیم سے آگے بڑھانے کی منظوری دی۔

یوپی حکومت میں وزیرآشیش پٹیل ایس ٹی ایف پر مسلسل سوال اٹھا رہے ہیں۔ اب انہوں نے کہا کہ تم پیرپرگولی مارتے ہو، اگر ہمت ہے تومیرے سینے پرگولی مارو۔ آپ کے پاس سسٹم ہے اور میرے پاس جمہوریت ہے۔

سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ مختار انصاری کی میڈیکل رپورٹ، مجسٹریٹ رپورٹ اور ان کی موت کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ 2 ہفتوں کے اندر عمر انصاری کو فراہم کرے۔

مارکیٹ پر نظر رکھنے والوں کے مطابق، اگلے ہفتے شروع ہونے والے آئندہ انکم سیشن کے بارے میں پرامید ہو کر لوکل مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ یہ تیزی وسیع بنیاد پر تھی، جس میں تقریباً سبھی سیکٹرل انڈیکس میں اضافہ درج کیا گیا۔