Sambhal Violence: خوف کے سائے میں جی رہے ہیں سنبھل کے مسلمان،شاہی جامع مسجد کے قریب ایک ہزارمکانات میں لگے ہیں تالے،گاوں چھوڑنے پرمجبور ہیں لوگ
ایک سینئر افسر نے کہا کہ چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد ممکنہ طور پر اگلے ہفتے ملزمین کو معاوضے کے لیے نوٹس بھیجے جائیں گے۔سنبھل پولیس نے اب تک 76 لوگوں کو گرفتار کیا ہے، تازہ ترین گرفتاری 12 فروری کو کی گئی تھی۔
NDLS Stampede: انتظامیہ کی لاپرواہی سے ہوا اسٹیشن پر دردناک حادثہ،ایک گھنٹے میں 1500ٹکٹ، نہ کوئی چیکنگ اور آخری وقت میں بدلا پلیٹ فارم
ایک اور بڑا مسئلہ یہ تھا کہ بغیر ٹکٹ مسافروں کی بڑی تعداد پلیٹ فارم پر آ گئی تھی۔ کنفرم ٹکٹ والے مسافر بھی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کر رہے تھے لیکن یہاں تک کہ جنرل بوگیاں اور اے سی بوگیاں بھی پوری طرح سے بھری ہوئی تھیں۔
NLDS Stampede: بھگدڑ کے خوفناک حادثے پر صدمے میں قومی قیادت،صدر،وزیراعظم نے دکھ کا کیا اظہار، اپوزیشن کے لیڈران نے حکومت کو بنایا ہدف تنقید
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن واقعے سے متاثرہ لوگوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مرنے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو ڈھائی لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کا معاوضہ دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
New Delhi Railway Station Stampede:نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر خوفناک رات،بھگدڑ میں 18 افراد کی موت،مرنے والے میں نصف کا تعلق بہار سے
ادھردہلی پولیس نے تصدیق کی کہ کل رات نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ میں 14 خواتین سمیت 18 افراد کی جانیں گئیں۔جبکہ زخمیوں کی تعداد12 بتائی جارہی ہے جن کا علاج چل رہا ہے۔
TMC News: ’’بنگال میں بہار کے ووٹروں کا رجسٹریشن پوری طاقت سے روکا جانا چاہئے…‘‘، ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر سوگت رائے کا بڑا بیان
مہاراشٹر حکومت کی جانب سے ’لو جہاد‘ قانون کا مسودہ تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے پر، ترنمول لیڈر نے کہا، ’’بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں پہلے بنایا گیا ’لو جہاد‘ قانون ایک فرقہ وارانہ قانون ہے، ایسا لگتا ہے کہ مہاراشٹر بھی اسی راستے پر جا رہا ہے۔‘‘
اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ اجمیر میں خواجہ غریب نواز کے مزار پر چڑھائی چادر
گوتم اڈانی نے اپنی اہلیہ پریتی اڈانی کے ساتھ اجمیر کی درگاہ پر مخملی چادر چڑھائی اور عقیدت کے پھول چڑھائے۔ انہوں نے ملک کی خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔
Delhi Jama Masjid Metro: دہلی کے جامع مسجد میٹرو اسٹیشن پر ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی، ایف آئی آر درج
دہلی میں شب برات کے دوران جامع مسجد میٹرو اسٹیشن کے اے ایف سی گیٹ پر ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ دہلی میٹرو پولیس نے ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
Stampede at New Delhi Railway Station: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ، متعدد مسافر زخمی، امدادی کارروائیاں جاری
ریلوے حکام پورے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ٹرینیں کیوں منسوخ کی گئیں اور مناسب انتظامات کیے گئے تھے یا نہیں۔ متاثرمسافروں کے لیے خصوصی ہیلپ لائن نمبر جاری کیے جا سکتے ہیں۔ اس واقعہ کو لے کر مسافروں میں غم و غصہ ہے اور ریلوے انتظامیہ پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔
Bandi Sanjay on Telangana Govt: ’مسلمانوں کو پسماندہ طبقے میں شامل نہیں ہونے دیں گے‘، مودی حکومت کے وزیر کا بڑا اعلان
ذات پات کے سروے اور مسلمانوں کو پسماندہ طبقے کے زمرے میں شامل کرنے کو لے کر تلنگانہ میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ بنڈی سنجے کمار نے کانگریس حکومت کے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔
Qatar Emir India Visit: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی 17-18 فروری کو کریں گے ہندوستان کا دورہ، پی ایم مودی سے ہوگی دو طرفہ بات چیت
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی ہندوستان کے دورے پر آ رہے ہیں۔ ان کا دورہ 17-18 فروری کو ہوگا۔ قطر کے امیر شیخ الثانی، جو ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔





