
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر سنیچر کی رات کو ہونے والی بھگدڑ میں 18 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پریاگ راج میں مہا کمبھ میں جانے کے لیے ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 13-14 پر بھیڑ اتنی بڑھ گئی تھی کہ کچھ لوگوں کا دم گھٹنے لگا۔ کہیں جانے کی جگہ نہیں تھی اور لوگ وہاں اپنی موت کا انتظار کرنے پر مجبور تھے۔اس حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔ 18 افراد میں 14 خواتین ہیں۔
مہلوکین کی تفصیلات
آہا دیوی بیوی روندی ناتھ، ساکن بکسر بہار، عمر 79 سال
پنکی دیوی بیوی اپیندر شرما، ساکن سنگم وہار دہلی، عمر 41 سال
شیلا دیوی بیوی امیش گری، ساکن سریتا وہار دہلی، عمر 50 سال
ویوم ولد دھرم ویر، ساکن بوانہ دہلی، عمر 25 سال
پونم دیوی، بیوی میگھناتھ، ساکن بہار، عمر 40 سال
للیتا دیوی بیوی سنتوش، ساکن پارانہ بہار، عمر 35 سال
سروچی بیٹی منوج شاہ، ساکن مظفر پور بہار، عمر 11 سال
کرشنا دیوی بیوی وجے شاہ، ساکن سمستی پور بہار، عمر 40 سال
وجے ساہ ولد رام سروپ ساہ، ساکن سمستی پور بہار، عمر 15 سال
نیرج ولد اندرجیت پاسوان، ساکن ویشالی بہار، عمر 12 سال
شانتی دیوی، بیوی راج کمار مانجھی، ساکن نوادہ، بہار، عمر 40 سال
پوجا کمار، راج کمار مانجھی کی بیٹی، نوادہ، بہار، عمر 8 سال
سنگیتا ملک بیوی موہت ملک، ساکن بھیوانی ہریانہ، عمر 34 سال
پونم بیوی ویریندر سنگھ ساکن مہاویر انکلیو، عمر 34 سال
ممتا جھا بیوی وپن جھا ساکن ننگلوئی دہلی، عمر 40 سال
ریا سنگھ بیٹی اوپل سنگھ، ساگر پور دہلی، عمر 7 سال
بی بی کماری، پربھو شاہ کی بیٹی، بجواسن، دہلی، عمر 24 سال
منوج ولد پنچ دیو کشواہا، ساکن نانگلوئی دہلی، عمر 47 سال
ادھردہلی پولیس نے تصدیق کی کہ کل رات نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ میں 14 خواتین سمیت 18 افراد کی جانیں گئیں۔جبکہ زخمیوں کی تعداد12 بتائی جارہی ہے جن کا علاج چل رہا ہے۔ حادثے کے بعد نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 16 پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔