Adani Investment Non-BJP States: بی جے پی ہی نہیں، کانگریس اور اپوزیشن حکومتوں والی ریاستوں میں بھی اڈانی کا بڑا داؤ، 5 لاکھ کروڑ کے میگا پروجیکٹس
بہار میں اڈانی گروپ نے مئی 2026 میں اعلان کیا تھا کہ آئندہ تین سے چار برسوں میں ریاست میں 50,000 سے 60,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس سرمایہ کاری میں بجلی، سڑک، گیس کی تقسیم اور سیمنٹ کے منصوبے شامل ہیں۔ ان میں سب سے بڑا منصوبہ بھاگلپور ضلع کے پیرپینتی میں 27,000 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم ہونے والا 2,400 میگاواٹ کا تھرمل پاور پلانٹ ہے۔
Holiday Declared in Delhi on 11 Sep: برکس اجلاس کے پیش نظر دہلی میں 11 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، سکیورٹی انتظامات سخت
برکس سربراہی اجلاس کے دوران غیر ملکی مہمانوں کی آمدورفت اور سکیورٹی پروٹوکول کے باعث شہر کی بعض اہم سڑکوں پر ٹریفک کی رفتار متاثر ہونے اور مخصوص راستوں پر عارضی پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت نے انتظامات کو ہموار رکھنے کے لیے تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ سرکاری اداروں میں معمول کی آمدورفت کم رہے اور سکیورٹی ایجنسیوں کو بھی اجلاس کے دوران بہتر انتظام کرنے میں سہولت مل سکے۔
Max Smart Super Specialty Hospital: وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا میکس اسمارٹ سپر اسپیشلٹی اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح
وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے ساکیت میں میکس اسمارٹ سپر اسپیشلٹی اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ ریکھا گپتا بھی موجود تھیں۔
Haldwani ‘Shuddhikaran’ Controversy: ہلدوانی ’شدھی کرن‘ تنازع پر کانگریس صدر کھڑگے برہم، جے پی نڈا کو خط لکھ کر ایف آئی آر کا مطالبہ
کانگریس صدر نے جے پی نڈا سے مطالبہ کیا کہ وہ اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ کو ہدایت دیں کہ ہلدوانی میں مبینہ ’شدھی کرن‘ کے واقعے میں ملوث تنظیم اور افراد کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے۔ کھڑگے نے خط میں یاد دلایا کہ انہوں نے 13 اگست 2026 کو راجیہ سبھا میں انتہائی دکھ اور تکلیف کے ساتھ 8 اگست کو ہلدوانی میں منعقدہ اپنی عوامی ریلی کے بعد پیش آنے والے اس معاملے کو اٹھایا تھا۔
Abhijit Dipke Attacks BJP: ’’اسکول ٹھیک کرو‘ مہم کی کیوں ہو جاتی ہے مخالفت…‘‘؟ ہم طلبہ کی ’اے ٹیم‘ ہیں، ابھیجیت دپکے کا بی جے پی پر حملہ
ابھیجیت دپکے کی تعلیمی قابلیت اور ڈگری کو لے کر اٹھنے والے سوالات پر بھی انہوں نے ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوامی زندگی میں ہیں، ان کی ڈگری اور تعلیم کے بارے میں سوال پوچھے جا سکتے ہیں۔
Mayawati’s big Statement: آکاش کی راہ میں مایاوتی پھر بنیں رکاوٹ، کہا ’ابھی میچور نہیں، بڑی ذمہ داری نہیں ملے گی‘
بی ایس پی کی آل انڈیا میٹنگ میں مایاوتی نے واضح کیا کہ آکاش آنند کو فی الحال پارٹی میں کوئی بڑی ذمہ داری نہیں دی جائے گی، کیونکہ انہیں ابھی مزید سیاسی پختگی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ آکاش آنند کو پارٹی میں کام کرنے کی اجازت ہے، لیکن جب تک وہ مکمل طور پر میچور اور تجربہ کار نہیں ہوجاتے، اس وقت تک انہیں تنظیم میں کوئی بڑی ذمہ داری دینا مناسب نہیں ہوگا۔
Voices of Opposition are Rising in BJP: یو جی سی کے نئے ضابطے پر بی جے پی میں اٹھنے لگی مخالفت کی آواز، سابق رکن پارلیمنٹ ستیہ دیو پچوری نے پی ایم مودی کو لکھا خط
بھارتی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (UGC) کے نئے ضابطے سے متعلق BJP میں مخالفت کی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ کانپور سے BJP کے سابق رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر ستیہ دیو پچوری نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر نئے ضابطے کو واپس لینے کی اپیل کی ہے۔
جامعہ کے رجسٹرار پروفیسر مہتاب عالم رضوی کی حمایت میں طلبا پہنچے جامعہ نگرپولیس اسٹیشن، جامعہ کو بدنام کرنے کا لگایا الزام، سخت کارروائی کا مطالبہ
مظاہرے میں شامل طلبہ نے واضح کیا کہ ان کا مقصد جائز تنقید کو روکنا نہیں، بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سنگین الزامات کو حقائق کے طور پرپیش کیے جانے سے قبل ان کی سچائی کی جانچ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تقرری، ترقی اور انتظامی فیصلوں جیسے معاملات یونیورسٹی کے مقررہ قواعد اور قانونی طریقۂ کار کے تحت آتے ہیں اور ان کے بارے میں شکایت کے لیے مناسب ادارہ جاتی فورم موجود ہیں۔
Telangana CM Takes Action Against Minister: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کا وزیر پر ایکشن، کونڈا سریکھا کابینہ سے برطرف، بیٹی نے لگائے تھے الزام
وزیراعلیٰ نے نریلا شاردا کو تلنگانہ ریاستی خواتین کمیشن، حیدرآباد کی چیئرپرسن مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق راجیہ سبھا رکن جی سدھا رانی کو کاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KUDA) کا چیئرپرسن بنایا گیا ہے۔ کونڈا سریکھا کو کابینہ سے ہٹانے اور دیگر اہم عہدوں پر نئی تقرریوں کے بعد تلنگانہ کانگریس میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے کے امکانات ہیں۔
Foodgrain Production: غذائی اجناس کی پیداوار 376.5 ملین ٹن رہنے کا اندازہ، مضبوط غیر مرکزی اناج ذخیرہ نظام سے مل رہا تعاون
مالی سال 26-2025 کے تیسرے پیشگی تخمینے کے مطابق، ملک میں مجموعی غذائی اجناس کی پیداوار 376.563 ملین ٹن رہنے کا اندازہ ہے۔ یہ گزشتہ سال کی 357.732 ملین ٹن پیداوار کے مقابلے میں تقریباً 18.8 ملین ٹن یعنی 5.3 فیصد زیادہ ہے۔ یہ معلومات جمعرات کو جاری ایک سرکاری فیکٹ شیٹ میں دی گئی۔





